دفعہ144; جلسے جلوس پر پابندی لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سٹی42: سیکشن 144 کے تحت ہر طرح کے دھرنوں، جلسے جلوسوں پر پابندی لگا دی گئی۔
نوشہروفیروز میں کمشنر ندیم ابڑو نے 30دن کیلئے دفعہ 144 لگا دی ہے۔
آج کئے گئے نوٹیفیکیشن کے تحت ضلع بھر میں ریلیوں, دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی
مورو صورتحال کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کی نفاذ کیا گیا ہے۔
2024 کے آخر میں دہشتگردی کنٹرول ہوئی تو دشمن نے بلوچستان میں کٹھ پتلیاں تیز کر دیں
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
امریکا نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندی عائد کردی
واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسیوں پر ویزہ پابندیوں کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ بھارت میں موجود اور سرگرم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز اور اعلیٰ حکام پر ویزہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹریول ایجنٹ جان بوجھ کر غیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری کے مرتکب پائے گئے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ میں موجود بھارتی مشن کے قونصلر افیئرز اور ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس روزانہ کی بنیاد پر امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ان عناصر کی شناخت اور کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ترجمان کے مطابق جو غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث ہیں۔ امریکا ان تمام نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے مسلسل اقدامات کرے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف بھی ویزہ پابندیاں عائد کی جائیں گی، جو بظاہر ویزہ ویور پروگرام کے اہل ہیں مگر غیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی امیگریشن پالیسی کا مقصد صرف غیر ملکیوں کو غیر قانونی امیگریشن کے خطرات سے آگاہ کرنا ہی نہیں بلکہ ان افراد کو جوابدہ ٹھہرانا بھی ہے جو امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت خصوصاً اُن افراد پر پابندی لگانا ہے جو انسانی اسمگلنگ یا اس میں سہولت کاری میں ملوث ہیں۔