ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشری کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ میں 190ملین پاونڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق 190ملین پاونڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہوسکا تاہم پی ٹی آئی کے رہنما 190ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرانے کے لیے متحرک ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے جبکہ سینیٹر شبلی فراز، انتظار حسین پنجوتھہ، حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین بھی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں موجود ہیں۔پی ٹی آئی رہنماوں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قائم مقام چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی ہے انھوں نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے نوٹس جاری ہوا تھا لیکن تاریخ نہیں لکھی تھی، قائم مقام چیف جسٹس نے کہا آپ کا کیس آئندہ ہفتے مقرر کردینگے ، اب 190ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کا کیس اگلے ہفتے مقرر ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب موخر کردی گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب موخر کردی گئی سعودی عرب یا امارات میں پاک بھارت مذاکرات ہوسکتے ہیں جس میں امریکا بنیادی کردار ادا کریگا، وزیراعظم چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن میں واپس آ گئے ہیں: وزیراعظم ججز نے نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، سپریم کورٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی سزا معطلی کا کیس مقرر 190ملین پاونڈ کیس میں قائم مقام چیف جسٹس پی ٹی آئی اور بشری

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کو بڑا ریلیف مل گیا

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

یہ فیصلہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس ڈاکٹر خورشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کے بعد سنایا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شیخ وقاص کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے مؤکل کو گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ باہم مشاورت کے بعد ضمانت کی مدت اور دیگر شرائط سے متعلق تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی جانب سے یہ اقدام حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 190ملین پاﺅنڈ کیس: پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: پی ٹی آئی رہنما سزا کیخلاف اپیلیں مقرر کروانے کیلئے متحرک
  • 190 ملین پاونڈ کیس: پی ٹی آئی رہنما سزا کیخلاف اپیلیں مقرر کروانے کیلئے متحرک
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل ہو گی
  • 9مئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
  • 26 نومبر احتجاج کیسز: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع
  • پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کو بڑا ریلیف مل گیا
  • عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے آمادہ ہیں، اہم پارٹی رہنما کا بیان
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس ، جیل حکام سے جواب طلب