پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ، پہلی مرتبہ کسی پاکستانی اور کشمیری نژاد شخصیت کو ’’لائف ٹائم اعزازی فری مین آف اولڈھم‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔

اولڈھم کے سالانہ کونسل اجلاس میں تاریخی فیصلہ متفقہ طور پر ممتاز کشمیری نژاد پاکستانی شخصیت دو مرتبہ میئر منتخب ہونے والے ڈاکٹر زاہد چوہان کو ’’اعزازی فری مین آف دی بارو آف اولڈھم‘‘ مقرر کیا گیا۔ یہ اولڈھم کونسل کی طرف سے دیا جانے والا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ہے، جو اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کمیونٹی کی مثالی خدمت کی ہو۔

یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر زاہد چوہان کی دہائیوں پر محیط عوامی خدمت کا اعتراف ہے، بلکہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے بھی ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔

ڈاکٹر زاہد چوہان نے منفرد اور تاریخی اعزاز حاصل کرنے کے بعد جرنلسٹ جنگ جیو اورنگزیب چوہدری سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کسی بھی کونسل کی طرف سے دیا جانے والا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے، جو اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے بارو اور اس کی کمیونٹیز کی غیر معمولی خدمت کی ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں اولڈھم کا پہلا ایشیائی ہوں جسے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں باضابطہ تقریب سال کے آخر میں منعقد ہوگی، لیکن میں اس موقع پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔ یہ اعزاز عوامی خدمت اور کمیونٹی کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، اور میں فخر کے ساتھ اس بڑے اعزاز کو اپنے لوگوں کے نام کرتا ہوں۔

ڈاکٹر زاہد چوہان برطانیہ میں بے گھر افراد کی مدد کے لیے قائم چیرٹی ہوم لیس فرینڈلی کے پلیٹ فارم سے کیے جانے والی خدمات کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے ہیں، انہیں ملکہ برطانیہ کی طرف سے بڑا اعزاز OBE بھی مل چکا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئٹہ میں ادیبوں، شعرا اور طلبا کے لیے منفرد نیا ہوٹل

90 کی دہائی میں کوئٹہ میں ایک ہوٹل ایسا بھی تھا جہاں ادیب، شاعر اور طالب علم اکٹھے ہوتے، چائے پیتے اور علم و ادب پر باتیں کرتے۔

اس روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اب ’ڈائن‘ کے نام سے ایک نیا ہوٹل بنایا گیا ہے، جہاں آج بھی نوجوان، طالب علم اور ادب سے محبت کرنے والے لوگ آتے ہیں۔

آج کی اس رپورٹ میں ہم آپ کو دکھائیں گے اس ہوٹل کا ماحول اور  آپ جانیں گے کہ یہاں آنے والے لوگ کیا کہتے ہیں اس ریسٹورنٹ کے بارے میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں ادیبوں، شعرا اور طلبا کے لیے منفرد نیا ہوٹل
  • برطانوی سیاسی تاریخ کا منفرد اعزاز ڈاکٹر زاہد چوہان نے اپنے نام کر لیا
  • کوہ پیمائی کی دنیا سے پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
  • کوہ پیمائی کی دنیا سے پاکستان کیلئے بڑا اعزاز 
  • سب سے پہلے پاکستان
  • مسلمانوں کے مسائل کا حل ۔ باہمی اتحاد
  • کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
  • وزیراعلی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر کے اعزاز میں ظہرانہ