پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہونے کی پیشگوئی ظاہر کی گئی ہے۔پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق ملک بھر میں یکم ذی الحج 29 مئی کو متوقع ہے اور عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے. سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بجکر 2 منٹ پر ہو گی جبکہ 27 مئی کو چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہو گی۔دوسری جانب ماہرین فلکیات نے بھی 27 مئی کو چاند کے نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کی وجہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دریائےراوی اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
کلیم اختر: پی ڈی ایم اے نےدریائےراوی اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی،9جولائی کےدوران دریاؤں میں غیرمعمولی اضافےکاخدشہ ظاہر کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ظاہر کر دیا،صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال بارےالرٹ جاری کر دیا،پی ڈی ایم اے کی ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت ،محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔
ڈی جی عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔