صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اب تمام ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم سیز کو بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا جا رہا ہے، تاکہ یہ مسئلہ نچلی سطح پر بھی حل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت گرا دی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر بلدیات سعید غنی نے اعلان کیا کہ اب صرف غیر قانونی فلورز نہیں بلکہ پوری کی پوری غیر قانونی عمارت گرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی طرف سے ایسی کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں، اور اب تک 2200 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان میں سے کئی کارروائیاں ایس بی سی اے افسران نے خود موقع پر جا کر کی ہیں۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عبدالباسط کی طرف سے ایس بی سی اے میں کرپشن اور رشوت خوری کے الزامات پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد خود کبھی یہ تسلیم نہیں کرتے کہ انہوں نے رشوت دی ہے، تاہم حکومت نے ان الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائیاں کی ہیں، اب تک 28 افسران کے خلاف کارروائی ہو چکی ہے، جبکہ 31 کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور بعض کے خلاف باقاعدہ مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔

وزیر بلدیات نے تسلیم کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں ان کے معیار پر پوری نہیں اتر رہیں اور ایس بی سی اے کے پاس تمام غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کی صلاحیت موجود نہیں، اس مسئلے کے حل کے لیے اب اخبارات میں اشتہار دے کر نجی شعبے کو بھی ان کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلدیاتی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی پراپرٹی کی خرید و فروخت میں ملوث رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور ان کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے ایجنٹس کو خبردار کیا کہ وہ ایسی پراپرٹی عوام کو نہ دکھائیں جو قواعد کے خلاف ہو۔ ایوان میں سوالات کے دوران جمال احمد نے پوچھا کہ جب غیر قانونی بلڈنگ تعمیر ہو رہی ہوتی ہے، تو ایس بی سی اے کہاں ہوتا ہے؟

اس پر سعید غنی نے جواب دیا کہ یہ مسئلہ گزشتہ 17 برس سے چلا آ رہا ہے اور ایم کیو ایم بھی اس دوران حکومت میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم سیز کو بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا جا رہا ہے، تاکہ یہ مسئلہ نچلی سطح پر بھی حل ہو۔ بلقیس مختار کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر وزیر بلدیات نے بتایا کہ 12 افسران کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے تمام عناصر کو نکال باہر کرنا ہوگا، جو شہر کی بربادی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب غیر قانونی تعمیرات پر پانی، بجلی اور گیس کے کنکشن بھی نہیں دیئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات وزیر بلدیات ایس بی سی اے نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف کیا کہ

پڑھیں:

معصوم بچوں کی شہادت پوری قوم کے لئے باعثِ رنج و الم ہے، وزیر اعظم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنا کر مضبوط اور واضح پیغام دیا،انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے سانحہ خضدار کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تکبر کے دیوتا کو شکست ہوئی ہے، اور پہلگام واقعے کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی جو سوچ پروان چڑھائی جا رہی ہے، وہ ایک شدت پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا خواب درحقیقت بی جے پی کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ بن چکا ہے، جس کے ذریعے وہ پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہی ہے۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ کل جو اندوہناک واقعہ پیش آیا، اس نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

معصوم بچوں کی شہادت نے قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔بھارتی انتہا پسندانہ نظریات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تکبر کے دیوتا دراصل آر ایس ایس جیسے نظریات کے پرچارک ہیں، جو شدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی میں تکبر کے دیوتا کو شکست ہوئی ہے، اور یہ ان کا وہ خواب ہے جسے وہ ہندوتوا کے فلسفے کے ذریعے حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کے علمبردار سمجھتے ہیں کہ وہ دنیا کو طرزِ زندگی سکھائیں گے، جو ان کی خام خیالی ہے۔ یہ دراصل آر ایس ایس کا خواب ہے، جو پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے حالیہ قومی و دفاعی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم، عسکری قیادت، اپوزیشن، میڈیا اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قومی وقار کا بھرپور دفاع کیا۔انہوں نے عسکری قیادت کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ قوم کے دفاع میں عسکری قیادت کا اقدام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنا کر ایک مضبوط اور واضح پیغام دیا، جس سے قومی اتحاد کا مظاہرہ ہوا۔سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں، میڈیا اور عوام نے ایک مؤقف پر متحد ہو کر بھارت کو بھرپور جواب دیا، جو قومی یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی پراپرٹی کی خرید و فروخت میں ملوث ایجنٹس کیخلاف کارروائی ہوگی، سعید غنی
  • سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • کراچی میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت گرائی جائے گی، وزیر بلدیات سندھ
  • پی ایس ایل، ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز کا لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • غیر قانونی تعمیرات گرانے کا کام آؤٹ سورس کرینگے تاکہ رشوت کے دروازے بند ہوں: سعید غنی
  • کراچی  میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت گرائی جائے گی، وزیر بلدیات
  • معصوم بچوں کی شہادت پوری قوم کے لئے باعثِ رنج و الم ہے، وزیر اعظم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنا کر مضبوط اور واضح پیغام دیا،انوارالحق کاکڑ
  • کراچی: زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق
  • حکومت کا ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ