10 مئی پاکستانی قوم کے جذبے کا روشن ثبوت بن گیا، دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا گیا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
فتحِ مبین سیمینار سے خطاب میں کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر بھارت کو بے نقاب کیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کو ناکام بنایا، 10 مئی کے بعد خطے میں طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 10 مئی پاکستانی قوم کے جذبے، اتحاد اور حوصلے کا دن بن کر ابھرا۔ فتحِ مبین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہتے بچوں اور مسجد کو نشانہ بنایا لیکن پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی بچے یا مندر کو نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں بچوں اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا، پاکستانی قوم نے ہمیشہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کیا ہے، کم وسائل کے باوجود پاکستانی عوام حوصلے، ایمان اور شہادت کے جذبے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے سفارتی محاذ پر بھارت کو بے نقاب کیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی کے بعد خطے میں طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں ہو چکا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاک فوج، نیوی اور ایئر فورس نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نجات اور معاشی خود انحصاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :