پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش رہنے پر نواز شریف کا پولی گراف ٹیسٹ کیا جائے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش رہنے پر نواز شریف کا پولی گراف ٹیسٹ کیا جائے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جن کی بیرون ملک میں جائیدادیں ہیں ان کا یہ ٹیسٹ کیا جائے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پولی گرافکس ٹسٹ ان تمام افراد کا کرنا چاہیے جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں، اس کے علاوہ نواز شریف کا پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش رہنے پر بھی پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو کر دیا تھا، جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں آ کر عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کیسے کر سکتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج بھی جعلی بنا سکتی ہے، اس سے بہتر ہے عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنانے والوں کا بھی پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے تاکہ سارا کچا چٹھا کھل جائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی راج کماری مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پہلے ہی صادق اور امین قرار دیا ہے اور انہوں نے کرپشن کی، نہ کوئی جائیداد اور اثاثے کے مالک ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا،جسٹس جمال مندوخیل نے افتتاح کیا سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا،جسٹس جمال مندوخیل نے افتتاح کیا آئیسکو ریجن میں کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری، اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز شامل قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور معاون خصوصی ہارون اختر خان سے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات پی آئی اے کا لاہور سے بھی پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا پولی گراف ٹیسٹ پولی گراف ٹیسٹ کی بیرسٹر سیف
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔