عمران خان نے تیسرے روز بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے تیسرے روز بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کے انکار کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم تیسرے روز بھی بغیر ٹیسٹ کے واپس روانہ ہو گئی، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل تھے، پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔
تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹسٹس کرنے تھے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا دو مرتبہ انکار کر چکا ہوں، بانی نے کہا میں نے کسی تفتیش یا ٹیسٹ میں پیش نہیں ہونا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر ٹیسٹ نہیں ہونگے تو انصاف کے تقاضے کیسے پورے ہونگے، ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل کیسے آگے بڑھے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تفتیشی ٹیم
پڑھیں:
کنگ سلمان ریلیف سینٹرکے زیراہتمام فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز
اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے سال 2025 کے لیے پاکستان میں اپنے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر ملک کے 34 پسماندہ اضلاع میں 30,000 غذائی پیکجز تقسیم کرے گا، جس سے 2,10,000 سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
پروجیکٹ کی افتتاحی تقریبِ سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں مملکتِ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر، جناب نواف بن سعید المالکی؛ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، جناب رانا تنویر حسین، اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ البقمی نے شرکت کی۔
یہ اقدام اس منصوبے کے پہلے دو کامیاب مراحل کی تکمیل کے بعد کیا جا رہا ہے، جن کے دوران پانچ ماہ کے عرصے میں بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، اور آزاد جموں و کشمیر کے 61 اضلاع میں 60,000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے
۔اس فوڈ پیکیج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں ۔ ایك فوڈ پیك 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا ،5كلو دال چنا ، 5لیٹر كوكنگ آئل اور 5كلو چینی شامل ہیں ۔ یہ پیکجز ایک خاندان کو پورے مہینے کے لیے کفایت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جوکہ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی نگرانی اور مقامی حکومت کے تعاون سے تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، اور دیگر مقامی شراکت داروں کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد غذائی عدم تحفظ کا تدارک، غذائی صحت میں بہتری، اور قدرتی آفات سے متاثرہ و پسماندہ طبقات کی مدد کرنا ہے۔
تقسیم کے لئے مستحق خاندانوں کی نشاندہی مقامی حکام کے ساتھ مل کر کی جائے گی تاکہ امداد درست حقداروں تک پہنچ سکے۔یہ پروجیکٹ مملکت سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی زیر نگرانی ضرورت مند افراد میں شفاف طریقے سے مقامی حکومت کے تعاون سے تقسیم کیے جائیں گے۔
سونا اڑھائی ہزار روپے سستا ، فی تولہ 3 لاکھ ، 53 ہزار کا ہو گیا