بانی پی ٹی آئی پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کئی دنوں سے ٹیسٹ کرنے والی پولیس ٹیم سے چھپ رہے ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ کبھی بادشاہ سلامت سو کر نہیں اٹھتے، کبھی کھانے میں مصروف ہوتے ہیں، اور کبھی ان کے وکیل دستیاب نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج بھی یہ یقین نہیں ہو رہا کہ وہ سزا یافتہ مجرم ہیں اور جیل میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ بنی گالہ نہیں بلکہ اڈیالہ جیل ہے۔
لاہور پولیس پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے مسلسل ان کے پیچھے ہے، جبکہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ مسلسل راہ فرار اختیار کر رہا ہے تاکہ اس کا جھوٹ بے نقاب نہ ہو۔عظمی بخاری نے کہا کہ نو مئی ایک بغاوت تھی ریاست کے خلاف سازش تھی اور نو مئی کے کرداروں اور سہولت کاروں کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیرے خلاف سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی ٹی اے کی وضاحت میرے خلاف سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی ٹی اے کی وضاحت برطانوی سفارتی اہلکار کی اڈیالہ جیل آمد، اسیر شہری علی حسن سے ملاقات مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ ایک جماعت نے9مئی کو جو کچھ کیا، وہی سب دہشتگرد بھی کرتے ہیں، مریم نواز صدر ٹرمپ جنگوں کے خلاف ہیں، وہ مسئلہ کشمیر حل کرا سکتے ہیں، بیرسٹر سلطان مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے قوم کو گمراہ کر رہی ہے، یشونت سنہاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پولی گرافک ٹیسٹ بانی پی ٹی آئی کہ بانی
پڑھیں:
بھارت کیخلاف جیمی اسمتھ کی شاندار سنچری، انگلینڈ کے لیے نئی تاریخ رقم
انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی اننگز کھیل کر ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔
برمنگھم میں جاری پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 24 سالہ جیمی اسمتھ نے بھارتی بولنگ لائن کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 80 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی اننگز کو ناقابلِ شکست 184 رنز تک پہنچایا۔
یہ کسی بھی انگلش وکٹ کیپر بیٹر کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، جس سے انہوں نے ایلیک اسٹیورٹ کا 28 سال پرانا 173 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، جو انہوں نے 1997 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔
بھارت کے 587 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 407 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، جس میں جیمی اسمتھ اور ہیری بروک (158 رنز) نمایاں رہے۔
کھیل کے تیسرے دن کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 64 رنز بنائے اور مجموعی طور پر 244 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔