بنیان مرصوص کامیاب آپریشن، چمن میں آل بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
حضرت علی
بنیان مرصوص کے کامیاب آپریشن کے بعد جہاں ملک بھر میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیاں اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کیاجارہا ہے، وہاں آج چمن شہر میں بنیان مرصوص کامیاب آپریشن کے نام سے آل بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ میلہ منعقد ہوگا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
یورپ میں امریکا چین تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ڈونلڈ ٹرمپ
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گذشتہ روز امریکا چین تجارتی بات چیت کا ایک اور دور شروع ہوا ہے، جس میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے معاملے پر بھی بات ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان بڑی تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ملاقات جلد مکمل ہو رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے جمعے کو بات کروں گا، ہمارا تعلق اب بھی بہت مضبوط ہے، تجارتی مذاکرات میں ایک خاص کمپنی کے حوالے سے بھی معاہدہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق اس کمپنی کو ہمارے ملک کے نوجوان بچانا چاہتے تھے، اس معاہدے سے نوجوان بہت خوش ہوں گے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گذشتہ روز امریکا چین تجارتی بات چیت کا ایک اور دور شروع ہوا ہے، جس میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے معاملے پر بھی بات ہو رہی ہے۔