ٹام کروز کی انوکھے انداز میں پاپ کارن کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی پاپ کارن کو انوکھے انداز میں کھانے کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
ویڈیو میں ٹام کروز کو لندن کے ایک سینما میں فلم مشن امپاسیبل کی اسکریننگ کے دوران جلدی جلدی نشانے لگا کر پاپ کارن کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کروز پاپ کارن کو تیزی سے منہ میں ڈال رہے تھے اور جب ایک مداح نے دیکھا کہ فلم شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے پاپ کارن ختم ہوگئے تو وہ ان کیلئے مزید پاپ کارن لے کر پہنچ گیا۔
یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی تھی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، “یہ تو بالکل ایسے پاپ کارن کھا رہے ہیں جیسے میرے والد کھاتے ہیں۔” دوسرے نے کہا، “ٹام کروز ایسے پاپ کارن کھا رہے ہیں جیسے چاچا مونگ پھلی کھا رہے ہوں۔”
“I’m eating that popcorn @DariusJButler" ????????@TomCruise #PMSLive https://t.
— Pat McAfee (@PatMcAfeeShow) May 21, 2025
بعد ازاں 21 مئی کو دی پیٹ مکافی شو میں شرکت کے دوران ٹام کروز نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا، “میں واقعی پاپ کارن کھا رہا تھا، میں جب بھی فلم دیکھنے جاتا ہوں، پاپ کارن ضرور کھاتا ہوں۔”
کروز نے مزید بتایا کہ وہ عام طور پر فلم کے دوران دو بڑے بالٹیوں کے برابر پاپ کارن کھا لیتے ہیں۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹام کروز
پڑھیں:
صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
صوابی:پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔