Express News:
2025-05-23@20:15:50 GMT

سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

کراچی:

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمت میں اضافے سے فی تولہ سونا 3لاکھ 51ہزار روپے کی سطح پر آگیا اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے بڑھ کر 3لاکھ 925روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 38روپے کے اضافے سے 3ہزار 466روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33روپے کے اضافے سے 2ہزار 971روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر اضافے سے

پڑھیں:

روپے کی قدر میں پریشان کن کمی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) روپے کی قدر میں پریشان کن کمی ، ڈالر مزید مہنگا ہو کر ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج مسلسل چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 283 روپے سے زائد کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کیساتھ 3291 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1629 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے ہوگئی۔ جمعرات کے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ بھی مندی کی زد میں رہی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 699 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 778 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونا آج پھر مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
  • روپے کی قدر میں پریشان کن کمی
  • زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ
  • زیورات خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، قیمت میں کمی آگئی
  • آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، نئی قیمت جانئے
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 6600 روپے کا بڑا اضافہ