اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، 9 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے ، 97 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ۔
ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1390 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد کم ہے۔ 4 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1391 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1443 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 ، راولپنڈی 1372، گوجرانوالہ 1420 ، سیالکوٹ 1410، لاہور 1443، فیصل آباد 1380 ، سرگودھا 1370 ، ملتان 1424 ، بہاولپور 1450 ، پشاور 1350 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 روپے ، حیدر آباد 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 روپے ریکارڈ کی گئی۔