نجی اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وفاقی وزیرمذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
نجی اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وفاقی وزیرمذہبی امور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ رواں برس نجی حج اسکیم کے تحت رواں برس 25 ہزار عازمین جاسکیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد میں سیکریٹری وزارت مذہبی امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب تک حج کے حوالے سے جو ہوچکا ہے وہ بتانا چاہتا ہوں، حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی اور میں نے مارچ میں وزارت کا چارج سنبھالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ سعودی عرب جاکر انتظامات دیکھے ہیں، سرکاری اسکیم کا مکمل کوٹہ استعمال ہو رہا ہے، نجی اسکیم کے پیسے بروقت ٹوور آپریٹرز نہ بھیج سکے، نجی اسکیم میں سعودی عرب کے احکامات پر عمل نہیں کیاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن کے حوالے سے ٹوورآپریٹرز نے سستی دکھائی، سعودی حکومت نے دو ہزار کوٹہ والی کمپنیوں کو ہی کوٹہ دینے کا طے کیا، ہوپ نے 41کلسٹر بنائے، ہوپ نے 14 فروری تک 25 فیصد رقم کرانا تھی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 14 فروری تک بہت کم رقم جمع کرائی گئی، 48 گھنٹے اضافی دیے گئے تو پھر بھی 10 ہزار مزید کی رقم جمع ہوئی، سعودی عرب سے وزیر خارجہ نے رابطہ کیا تو پاکستان سمیت باقی مسلم ممالک کو 10 ہزار کا حج کوٹہ ملا، 25 ہزار عازمین حج اس سال نجی اسکیم کے تحت جاسکیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات امریکی صدر نے یورپی یونین پر 50فیصد ٹیرف کا عندیہ دیدیا بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع، نوٹم جاری پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعترافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نجی اسکیم کے اسکیم کے تحت
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔