اسحاق کھوڑو کی زیرو ٹالرنس پالیسی بے سود ثابت ، انسپکٹر عابد شاہ خطیر رقم وصول کرنے کے لیے آزاد ، ذرائع
بلاک 13D 3 پلاٹ نمبر B3/4 NK ریزیڈنسی کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں تعمیر،قوانین نظر انداز
ہنگامی اخراج اور فائر فائٹگ سسٹم کی سنگین خلاف ورزیاں ، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے
کراچی کے علاقے گلشن اقبال اسکیم 24 میں جاری خلاف ضابطہ تعمیرات ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سوالیہ نشان ہے ،بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ دے رہے ہیں ،جرآت سروے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات بلڈنگ افسران کی ملی بھگت سے بلا روک ٹوک تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہیں،جس کے باعث کراچی کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور بنیادی مسائل سر اٹھانے لگے ہیں ،شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق نے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ، گلشن اقبال کے بلاک 13D 3 میں پلاٹ نمبر B3/4 پر NK ریزیڈنسی نامی پراجیکٹ کی کمزور بنیادوں کی پرانی عمارت پر بالائی کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کے حفاظتی پیکج میں جاری ہیں ،جاری تعمیرات میں ہنگامی اخراج اور فائر فائٹگ سسٹم کی بھی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں ،جو انسانی جانوں کیلئے انتہائی تشویشناک ہیں ، جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابط نہ ہو سکا ۔۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

راولپنڈی: غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مالک مکان اور 163 افغانی گرفتار

راولپنڈی پولیس نے تین روزہ کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کر لیا اور 163 افغانی باشندوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا۔ اس سلسلے میں 51 مقدمات بھی درج کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے جن میں سٹی، پیرودہائی، وارث خان، بنی، نیوٹاون، صادق آباد، ریس کورس، واہ کینٹ، چکلالہ، ایئرپورٹ، ٹیکسلا، صدرواہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیر آباد، مندرہ، جاتلی، گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات شامل ہیں۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو اپنی پراپرٹی کرائے پر نہ دیں اور نہ ہی گاڑی، رکشا یا دیگر اشیاء فراہم کریں۔ شہری کسی غیر قانونی غیر ملکی کے ساتھ کاروباری لین دین یا ملازمت کے معاملے میں شامل نہ ہوں۔ قانونی طور پر مقیم غیر ملکی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں کرائیں تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • کے ایم سی ٹیم نے اورنگی ٹائون میں5ایکٹر کمرشل زمین کوکامیابی سے دوبار قبضے میں لیکرسیل کردیاہے
  • سندھ کے کسانوں کا جرمن کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات، حکام بے پروا
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری
  • رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا
  • راولپنڈی: غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مالک مکان اور 163 افغانی گرفتار
  • غیر منقولہ جائیداد کے مالکانہ حقوق کے تحفظ کا آرڈیننس جاری