AL AIN:

متحدہ عرب امارات میں ایک شہری کو سوشل میڈیا میں ہتک آمیز کمنٹس کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول، کمرشل اور انتظامی امور کی عدالت العین نے ایک نوجوان کو کاروباری شخص کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ہتک آمیز کمنٹس کے ذریعے ان کے  دکان کی شہرت خراب کرنے اور اس کے نتیجے میں مالی نقصانات پر انہیں 70 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کاروباری شخص عدالت میں مذکورہ نوجوان کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور مالی اور اخلاقی نقصان سمیت کورٹ فیس اور قانونی اخراجات کی مد میں دو لاکھ درہم ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

درخواست میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم نے بیانات شائع کرکے ان کے کاروبار کو تباہ کردیا ہے، جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کو مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ بیانات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کمنٹس کے طور پر پوسٹ کیے گئے تھے۔

ملزم نے عدالت سے کاروباری شخص کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی تھی اور انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ درخواست گزار نے جس دورانیہ میں نقصان کا دعویٰ کیا ہے، اس عرصے کے ٹیکس ریٹرنز عدالت وفاقی ٹیکس حکام سے طلب کرے۔

انہوں نے مزید مطالبہ کیا تھا کہ درخواست گزار سے ان کے قانونی اخراجات بھی لیے جائیں گے اور اس کے علاوہ سرٹیفکیٹس، آن لائن گفتگو کے اسکرین شاٹس سمیت دستاویزات بھی طلب کی جائیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم پچھلے مقدمے میں پہلے ہی مجرم ثابت ہوچکا ہے اور ان پر ہتک عزت کا جرم ثابت ہوتا ہے اور ملزم کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار کو 70 ہزار درہم ہرجانے کے طور پر ادا کرے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

اسلام آباد کی عدالت کا 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

—فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی۔

ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد سے متعلق ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہیں قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔

عدالت نے یوٹیوب کے افسر انچارج کو 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ نے ’ایکس‘ کو زہر قرار کیوں دیا؟
  • اسلام آباد کی عدالت کا 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم
  • ملک کے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا
  • سپریم کورٹ، زیرحراست ملزمان کے میڈیا پر اعترافی بیانات چلانے سے روکنے کیلئے اقدامات کا حکم
  • غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا کاری وار، اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان، 5 فوجی ہلاک، 14 زخمی
  • سپریم کورٹ: پولیس تحویل میں میڈیا پر اعترافی بیان ناقابلِ قبول، ملزم بری
  • غزہ میں حماس کی مزاحمتی کارروائی، 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے، قابض فوج کو بھاری نقصان
  • جیکب آباد،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار
  • سپریم کورٹ، زیر حراست ملزمان کے میڈیا پر اعترافی بیانات چلانے سے روکنے کیلیے اقدامات کا حکم
  • محرم الحرام: سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرنے پر 24 گھنٹوں میں 18 گرفتار، 19 مقدمات درج