آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا جب کہ اس سے قبل پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت مسلسل جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کرتارہا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اور سیکریٹری خارجہ کی جانب سے بارہا جنگ بندی میں امریکی کردار کی تردید کی جاتی رہی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکی نائب صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو بھارتی حکومت سے براہِ راست رابطے میں تھے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ روبیو کا مجھ سے رابطہ ہوا، کشیدگی کے دوران امریکی نائب صدر وینس نے وزیراعظم مودی سے رابطہ کیا۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ذلت آمیز شکست کے بعد جنگ بندی میں امریکی کردار سے مسلسل انکار کیا، جے شنکر کا انٹرویو جنگ بندی میں امریکی کردار کی تصدیق کرتا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ ذلت آمیز شکست چھپانے کے لیے بھارت نے مختلف حربے آزمائے، لیکن آخرکارسچ سامنے آگیا، امریکی صدر کے واضح بیانات نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنگ بندی میں امریکی کردار ذلت آمیز شکست
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا، ، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا،افواج پاکستان نے اپنی سرحدوں کا دفاع کیا اور دشمن کو بھرپور جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا
آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم یہاں مادر وطن کے لیے شاندار خدمات پر آرمی چیف و فلیڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہیں، ہم اپنے قومی ہیروز آرمی چیف، چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ایئرچیف اور نیول چیف کو سلام پیش کرتے ہیں۔
فیلڈ مارشل کا بیج لگ گیا۔۔
pic.twitter.com/6s3yR9gjUh
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 22, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جارحیت کرنے والے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور اسے سبق سکھایا، افواج پاکستان نے اپنی سرحدوں کا دفاع کیا اور دشمن کو بھرپور جواب دیا، ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی ہے، پاکستان نے اللہ کی مدد سے دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا، کشیدہ صورتحال کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، فیلڈ مارشل کا کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی خود مختاری اور سلامتی کے لیے فیلڈ مارشل کا کردار بہت اہم ہے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، قوم کے بہادر سپوت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آرمی چیف ایوان صدر بیٹن آف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر شہباز شریف فیلڈ مارشل وزیراعظم