مسافروں سے بھرا ہچکولے کھاتے بھارتی طیارے کے پائلٹ کا لاہور اترنے کیلئے پاکستانی حکام سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لندن (اوصاف نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 21 مئی کی شام دلی سے سرینگر جانیوالی بھارتی پرواز اچانک ڈاواں ڈھول ہوگئی ، فضا میں ہچکولے کھانے لگی ، کیونکہ خرابی موسم کے باعث مسافروں سے بھرا طیارہ شدید جھٹکوں اور ٹربیولنس کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اگلہ حصہ بھی ٹوٹ گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ عملے نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ناردرن کنٹرول (انڈین ایئر فورس) سے بین الاقوامی سرحد کی طرف بائیں جانب جانے کی اجازت مانگی لیکن اسے منظوری نہیں ملی۔
220 سے زیادہ مسافروں سے بھری انڈین ایئرلائن انڈیگو کی یہ پرواز سفر کے دوران شدید جھٹکوں اور ٹربیولنس کا شکار ہوئی کشمیر ی شہری سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ ’اچانک شدید جھٹکا لگا۔ ایسا لگا جیسے یہ ہماری آخری پرواز ہے۔ سب خوفزدہ تھے، سب کو لگا کہ یہ اب حادثہ ہو جائے گا۔ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ تجربہ تھا۔‘
دراصل اس طیارے کو ریاست پنجاب کی فضا میں شدید اولوں کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کی وجہ سے جہاز میں شدید جھٹکے آئے اور پائلٹ نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر میں ایئر ٹریفک کنٹرول کو ’ایمرجنسی‘ رپورٹ کیا۔
فضائی جھٹکوں نے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا اور وہ شدت سے حفاظت کی دعائیں مانگتے دکھائی دیئے، تفصیلات کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ سے تقریباً 30 منٹ قبل ایک خطرناک مرحلے کے بارے میں اعلان کیا اور کہا کہ مسافر اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں۔
لاجسٹکس سٹارٹ اپ کے شریک بانی ہیں، نے کہا کہ میں ہمیشہ سفر کرتا رہتا ہوں لیکن میں نے کبھی ایسا فضائی جھٹکا محسوس نہیں کیا۔ یہ خوفناک تھا۔ میں پائلٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے ہمیں بحفاظت اتارا۔
عملے نے لاہور (ایئر ٹریفک کنٹرول) سے موسمی خرابی سے بچنے کے لیے فضائی حدود میں داخلے کی اجازت مانگی اسے مسترد کر دیا گیا۔بی بی سی اردو نے اس بیان کے حوالے سے پاکستان میں سول ایوی ایشن کے حکام سے رابطہ کیا ہے مگر تاحال ان کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا تھا۔
پاکستان کی سِول ایوی ایشن اتھارٹی کے سابق اعلیٰ عہدیدار افسر ملک نے بی بی سی اردو کے نامہ نگار روحان احمد کو بتایا کہ عام طور پر اگر کوئی مسافر طیارہ کسی ہنگامی صورتحال کے سبب کسی دوسرے ملک میں اجازت مانگتا ہے تو اسے اجازت مل جاتی ہے۔
افسر ملک کہتے ہیں کہ ’پاکستان نے انڈین جہازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے اس لیے یہ بات تو واضح ہے کہ لینڈنگ کی درخواست کرنے والا طیارہ پاکستان کی حدود سے باہر ہی ہوگا۔ اسے اپنے ہی ملک یا جس ملک کی فضائی حدود سے وہ گزر رہا تھا وہاں لینڈنگ کی درخواست کرنی چاہیے تھی۔
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، وفاقی وزیر داخلہ کے سخت فیصلے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے رومان رئیس پاکستانی اسکواڈ میں شامل
کراچی:پاکستان چیمپئنز نے لیفٹ آرم پیسر رومان رئیس کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ یہ ایونٹ رواں ماہ برمنگھم میں منعقد ہوگا۔
فرنچائز نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 33 سالہ فاسٹ بولر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions)
رومان رئیس نے بھی اس موقع پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 2017 چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی یاد تازہ کردی۔
انہوں نے لکھا کہ "حفیظ بھائی، شعیب بھائی، میڈی، وہاب بھائی اور سیفی بھائی — اگر سب چیمپئنز ٹرافی 2017 والے اکٹھے ہو رہے ہیں، تو کیا میں بھی کٹ بیگ نکال لوں؟"۔
رومان رئیس نے اپنے کیریئر میں 128 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 131 وکٹیں حاصل کیں، اوسط 24.61 اور اکانومی ریٹ 7.53 رہا۔
انہوں نے 8 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انکی 8 وکٹیں ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان چیمپئنز نے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔ اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 18 جولائی کو ہوگا، جہاں پاکستان چیمپئنز انگلینڈ چیمپئنز کے مدمقابل آئیں گے۔
شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ جس مقابلے کا انتظار ہے وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 20 جولائی کو تاریخی ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔