آرمی چیف کا سیاسی اور عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ، صدر، وزیراعظم ودیگر کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سیاسی اور عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلیٰ بھی عشائیے میں شریک تھے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطاق عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف سمیت دیگر سول و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے قوم کو ایک متعین لمحے سے آگے بڑھانے والی باشعور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، مسلح افواج کی ہمت اور قربانی کو سراہا اور پاکستانی عوام کی پرعزم حب الوطنی کو سراہا۔
آرمی چیف نے بھارت کے خلاف آپریشن کے دوران سیاسی قیادت کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور مسلح افواج کی کوآرڈی نیشن اور کامیابی کو سراہا۔
انہوں نے بھارت کی طرف سے چلائی جانے والی ڈس انفارمیشن مہم کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے غیر متزلزل کردار کا بھی اعتراف کیا اور انہیں مذموم پروپیگنڈے کے خلاف ایک ’فولادی دیوار‘ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد
آرمی چیف نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینیئرز اور سفارت کاروں کی شاندار خدمات کو بھی سراہا، جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم تنازعہ کے دوران اہم ثابت ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف آصف زرداری سیاسی قیادت صدر عشائیہ وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف سیاسی قیادت عشائیہ وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز ا رمی چیف
پڑھیں:
پاکستان کو فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل
دنیا پاکستان کی تخلیقی سوچ، جدید تعمیرات اور پائیدار ترقی کی معترف ہونے لگی، پاکستان نے فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا۔وژن پاکستان منصوبے نے آغا خان ایوارڈ فار آرکیٹیکچر 2025 اپنے نام کر لیا۔آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے جاری اعلامیہ کے مطابق فنِ تعمیر کے 7عالمی فاتحین میں شامل ’’وژن پاکستان‘‘ منصوبے کو ڈی پی اسٹوڈیوز نے ڈیزائن کیا۔ ’’وژن پاکستان‘‘ ایک فلاحی مرکز ہے جو کم مراعات یافتہ نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کرتا ہے۔آغا خان ایوارڈ فار آرکیٹیکچر 2025 کی تقریب کرغزستان میں منعقد ہوئی۔ کامیاب منصوبوں میں سیلاب سے محفوظ رہنے والے مکانات، ثقافتی ورثہ کی بحالی کی کوششیں اور صنعتی فضلاء کے دوبارہ استعمال کے منصوبے شامل ہیں۔شہزادہ رحیم آغا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کی آب و ہوا میں معماروں کی ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیتوں سے کمزور لوگوں کو موسمی حالات سے محفوظ رکھیں۔وژن پاکستان منصوبے کے آرکیٹکٹ محمد سیف اللہ صدیقی نے کہا کہ ’’یہ ایوارڈ صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ ہمارے فنِ تعمیر کی ترقی کی اہمیت کی یاد دہانی ہے۔وژن پاکستان کا عالمی سطح پر یہ اعزاز پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔