جناح ہاؤس حملہ کیس: اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 252 ملزمان پر فردِ جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور میں نو مئی کو جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت 252 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں اے ٹی سی کے جج نے کی، جہاں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان دورانِ سماعت وفات پا چکے ہیں، جبکہ نو دیگر کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں فردِ جرم عائد ہونے کے بعد باقاعدہ ٹرائل کا آغاز متوقع ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر کی شاہ محمود، پرویز الہٰی اور اعجاز چوہدری سے ملاقاتیں
فائل فوٹوچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات اور عیادت کےلیے لاہور پہنچے تھے۔
شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے وقت مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین صحت کی خرابی کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری سے بھی ملاقات کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی، ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی تیمار داری کےلیے لاہور کیا گیا، کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی، صرف عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔