راولپنڈی:

سانحہ 9 مئی  کے 11 مقدمات کا جیل ٹرائل آج پھر مؤخر ہوگیا، عدالت نے  تمام مقدمات کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے  11 مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل مؤخر کر کے کچہری عدالت میں سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے موقع پر کچہری عدالت آنے والے ملزمان میں مقدمات کے چالان کی نقول تقسیم جاری رکھی گئی جب کہ   بانی چیئرمین تحریک انصاف کو ان 11 کیسز میں چالان کی نقول کی تقسیم  آئندہ تاریخ کو ہوگی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ نے بتایا کے عمران خان نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 12 مقدمات ایک جیسے قرار دیتے  ہوئے سب کو یکجا کرکے سماعت کی جو درخواست دائر کی ہے اس میں ان کے دلائل مکمل ہوگئے  ہیں۔ آئندہ تاریخ پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد پہلے اس درخواست کا کورٹ فیصلہ کرے گی اور پھر ٹرائل شروع ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی