اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار کارکردگی پر سراہا جا رہا ہے تو بانی پی ٹی آئی کا ردعمل مثبت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ عوام کو بھی ریلیف دیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت مالی سال 26-2025 کا بجٹ 10 جون کو پیش کرے گی۔ اسلام آباد میں بجٹ کے حوالے سے انجنیئرز کی سیکریٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کی قیادت میں وفد کی وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) حکومتی اقدامات سے مطمئن ہو گیا ہے، بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں ہے، عوام کو ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تاخیر وزیراعظم کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے ہوئی، اسکے علاوہ عید بھی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پالسیوں کی وجہ سے تنہا رہی گئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار کارکردگی پر سراہا جا رہا ہے تو بانی پی ٹی آئی کا ردعمل مثبت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی، جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے، بھارت کے خلاف جنگ جیتنے پر قوم متحد اور جذبہ بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، بجٹ میں ینگ انجنیئرز کے لیے پیڈ انٹرن شپ پروگرام لا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے انجنیئرز کے لیے بجٹ میں مطالبات شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ

پڑھیں:

جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کرینگے، وزیر داخلہ محسن نقوی

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ویزا مسئلے پر متحدہ عرب امارات حکام سے ملاقات ہوئی ہے، آئندہ دو سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے پر وزیراعظم کی توجہ ہے، کراچی میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحال کا مرکز بنایا جائے گا، کراچی پولیس کی کوشش کی وجہ سے شہر میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف 3 بار آپریشن کیے اور تجاوزات پھر بنا دی گئیں، انسداد تجاوزات آپریشن کے بجائے جرمانے عائد کرنے سے تجاوزات میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہے کہ صحت مند کراچی ہو، صحت مند کراچی ہو گا تو پاکستان صحت مند ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا مسئلے پر متحدہ عرب امارات حکام سے ملاقات ہوئی ہے، آئندہ دو سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی، بجٹ پر جو مسائل ہیں اس پر میں جو کر سکتا ہوں کروں گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2 سال میں اسمگلنگ پر بڑی حد تک قابو پایا ہے، اسمگلنگ معیشت کیلئے دیمک کی طرح ہے، ساحل علاقوں کی مانیٹرنگ کیلئے 6 بوٹس ہیں، بارڈر فورسز کو مضبوط کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا یوم آزادی "معرکہ حق" کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
  • رواں برس یوم آزادی پاکستان ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
  • عمران خان سزا یافتہ مجرم ہیں‘کوئی سیاسی مقدمہ نہیں‘احسن اقبال
  • وفاقی حکومت نے پینشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا
  • جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کرینگے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • 2 سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوگا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
  • امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی سے منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے، احسن اقبال
  • وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات؛ملک بھر کی سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ
  • دشمن انتشار اور تقسیم پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے: احسن اقبال