کراچی میں مشاورتی اجلاس برائے ایام عزا 1447 ہجری
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ محمد صادق جعفری، صدر مرکزی تنظیم عزاداری سید محمد نقی، صدر مرکزی تنظیم عزا سید غفران مجتبیٰ نقوی، پیٹرن ٹرسٹی غازی عباس ٹرسٹ سرور علی، جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس پاکستان سید شبر رضا، صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم کراچی سید رضی حیدر رضوی سمیت ضلع بھر سے بانیان مجالس، جلوس پرمٹ ہولڈرز، ٹرسٹیز، قومی و ملی تنظیمات اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سمیت علمائے کرام اور ذاکرین عظام، اسکاؤٹس گروپس و دیگر معززین شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
عزاداری کوآرڈینیشن کی جانب سے ضلع ملیر کراچی میں مشاورتی اجلاس برائے ایام عزا 1447 ہجری کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر میں شامل مجلس وحدت مسلمین، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری اور غازی عباس ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکزی مشاورتی اجلاس برائے ایام عزا 1447 ہجری مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر جناب سلیم اللہ اوڈھو نے محکمہ پولیس، ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن، سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ اور کے الیکٹرک کے حکام کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ محمد صادق جعفری، صدر مرکزی تنظیم عزاداری سید محمد نقی، صدر مرکزی تنظیم عزا سید غفران مجتبیٰ نقوی، پیٹرن ٹرسٹی غازی عباس ٹرسٹ سرور علی، جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس پاکستان سید شبر رضا، صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم کراچی سید رضی حیدر رضوی سمیت ضلع بھر سے بانیان مجالس، جلوس پرمٹ ہولڈرز، ٹرسٹیز، قومی و ملی تنظیمات اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سمیت علمائے کرام اور ذاکرین عظام، اسکاؤٹس گروپس و دیگر معززین شریک ہوئے۔ دوران اجلاس صدرایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی اور مرکزی تنظیم عزا کے رہنما عابد حسینی نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیئے، مولانا گلزار شاہدی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، جاذب رضوی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ و منقبت خواں سید صبیب عابدی نے بارگاہ امامت میں منظوم کلام پیش کیا، مدعو شدہ منتظمین عزاداری نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش بلدیاتی اور سکیورٹی مسائل فورم پر بیان کئے جبکہ تحریری صورت میں بھی عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیرکو فراہم کئے، اس اجلاس میں ضلع ملیر کے گڈاپ ٹاؤن، ابراہیم حیدری ٹاؤن اور ملیر ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی تمام مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، بانیان مجالس، جلوس پرمٹ ہولڈرز اور معززین و اکابرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر جناب سلیم اللہ اوڈھو نے گفتگو کرتے ہوئے تمام حاضرین کی جانب سے پیش کردہ سائل کو بغور سن کر ان مسائل کے حل کیلئے اپنی اور انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر کے اراکین مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنما سید شاہ عالم زیدی، مرکزی تنظیم عزا کے رہنما سید محمد صادق، غازی عباس ٹرسٹ کے رکن سید کاشف رضا رضوی اور صدر ایم ڈبلیو ایم ملیر سید احسن عباس نے معزز مہمانان گرامی کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم
پڑھیں:
یمن کی جانب سے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ
چند گھنٹے قبل انصاراللہ تحریک کے میڈیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نصرالدین العامر نے ایک بار پھر ایئر لائنز اور شپنگ کمپنیوں کو بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں نقل و حرکت سے باز رہنے کا انتباہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کے عوام کی حمایت میں تل ابیب کے بین الاقوامی بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت اور غزہ میں صہیونی حکومت کی اجتماعی نسل کشی کے ردعمل کے طور پر تل ابیب میں ایک ہدف پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں بریگیڈیئر سریع نے کہا کہ یمن کی میزائل فورس نے ایک خاص فوجی آپریشن انجام دیا ہے اور ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے اللُد ایئرپورٹ (جسے اسرائیل میں بن گوریون کہا جاتا ہے) کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن اللہ کے فضل سے اپنے ہدف تک پہنچا، جس کے باعث لاکھوں صہیونی قابضین پناہ گاہوں کی طرف بھاگے اور ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہو گئیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کر کے کہا کہ غزہ میں روزانہ ہونے والے مظالم پر خاموشی امت مسلمہ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، اور اگر اسلامی ممالک اپنی دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری پوری نہ کریں تو دشمن کے مزید حملوں کا نشانہ بنیں گے۔ بریگیڈیئر سریع نے آخر میں کہا کہ یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں غزہ پر حملے رکنے اور اس کا محاصرہ ختم ہونے تک جاری رہیں گی اور اللہ کے فضل سے ان میں شدت آئے گی۔ چند گھنٹے قبل انصاراللہ تحریک کے میڈیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نصرالدین العامر نے ایک بار پھر ایئر لائنز اور شپنگ کمپنیوں کو بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں نقل و حرکت سے باز رہنے کا انتباہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقامات یمنی مسلح افواج کے اہداف کی فہرست میں شامل ہیں اور کسی بھی وقت ان پر حملہ ہو سکتا ہے، اور جب تک غزہ پر حملے اور اس کا محاصرہ جاری رہے گا، ان اور دیگر اہم اہداف پر کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔ اسرائیلی چینل 12 نے بھی لکھا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے اندازوں کے مطابق جب تک غزہ میں جنگ جاری ہے، حوثیوں کے حملے بھی جاری رہیں گے۔