انڈین فوجیوں نے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
انڈین فوجیوں نے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )انڈین فوجیوں نے سرحدی علاقے میں ایک پاکستانی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص نے روکنے کے باوجود بین الاقوامی سرحد پار کر لی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ روایتی حریفوں انڈیا اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں چار روزہ جھڑپوں کے نتیجے میں ہونے والی جنگ بندی کے دو ہفتے بعد ہوا ہے۔
بی ایس ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں نے جمعے کی شام ایک مشکوک شخص کو سرحد پر لگی باڑ کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا تھا۔ بی ایس ایف کے مطابق یہ علاقہ ریاست گجرات کی سرحد کے پار ضلع بناسکنٹھا میں واقع ہے اور مشکوک شخص روکنے کے باوجود آگے بڑھتا رہا۔جب مشکوک شخص فوجیوں کی تنبیہہ کے باوجود نہیں رکا تو پھر اسے فائرنگ کر کے موقعے پر ہی ہلاک کردیا گیا۔ بی ایس ایف کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں ایک مردہ شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے سفید بال تھے۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں سمیت 26 افراد کی ہلاکت کے بعد سے پاکستان اور انڈیا کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں۔ انڈیا نے الزام لگایا تھا کہ حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کو پاکستان کی مدد حاصل تھی، تاہم پاکستانی حکومت اِن الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد انڈیا نے پاکستانی علاقوں پر میزائلوں سے حملہ کیا جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان ام مرصوص کے تحت انڈین علاقوں پر میزائل فائر کیے۔ بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی تفتان پر کارروائی، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی تفتان پر کارروائی، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار محکمہ داخلہ پنجاب نے غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیارکرلیا الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی کیلیے میدان میں آیا، وزیراعلی سندھ وفاقی حکومت نے اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی نے کہا کہ علماء دین کے سپاہی اور ملت کے رہبر ہیں، دولت یا دباؤ سے خریدے نہیں جا سکتے، چند روپیوں کے عوض علماء کے ضمیر خریدنے کا خواب دیکھنے والے خود ذلت و رسوائی کا شکار ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی بات کرنے والے دراصل خود قومی دھارے سے کٹے ہوئے ہیں کیونکہ دینی مدارس ہی اصل قومی دھارا ہیں جو صدیوں سے ایمان، اخلاق اور خدمت خلق کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے حکمران مغرب کی خوشنودی کے لیے اپنی تہذیب، مذہب اور نظریاتی اساس سے کٹتے جارہے ہیں، لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ خود کو دینی و قومی دھارے میں شامل کریں۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، قوم کا اعتماد ہمیشہ علمائے کرام اور دینی اداروں پر قائم رہے گا۔ پنجاب میں علماء کرام کو 25 ہزار روپے دینے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران کن قوتوں کے اشارے پر علماء کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء دین کے سپاہی اور ملت کے رہبر ہیں، دولت یا دباؤ سے خریدے نہیں جا سکتے۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ چند روپیوں کے عوض علماء کے ضمیر خریدنے کا خواب دیکھنے والے خود ذلت و رسوائی کا شکار ہوں گے۔