اتحاد کے ذریعے ہی ہم جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اتحاد کے ذریعے ہی ہم جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے 20 ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
یہ ایک نیا ترقیاتی نمونہ بنانے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور دنیا بھر کے ممالک کو مغربی چین کی ترقی کے مواقع کو شیئر کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ صرف اتحاد کے ذریعے ہی ہم جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور مل کر کام کرنے سے ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ ہم اس ایکسپو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ممالک کے دوستوں کے ساتھ افہام و تفہیم کو مزید گہرا کرنے، دوستی کو بڑھانے اور تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالطرفہ تجارتی نظام ، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار آپریشن کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے اور عالمی معیشت کی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے نئی تحریک پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخضدار اسکول بس حملہ، مزید 2 طالبات شہید، تعداد 8 ہوگئی عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک... حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی امریکہ کی چینی ساختہ چپس پر پابندی لگانے کی کوشش ماضی میں کامیاب نہیں ہوئی، چینی میڈیا میڈ اِن چائنا” سے لے کر “چین میں تخلیق” تک کی ترقی کوبین الاقوامی کاروباری برادری نے سراہا ہے کینیا-چین دوستانہ تعاون سے کثیرالجہتی شراکت داری کیلئے پرامید ہیں ، صدر کینیا وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب 10جون کو پیش کیا جائے گا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کر سکتے ہیں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی،اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پسماندہ تحصیل آلائی کے عوام کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسے ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے سے لوگوں کے مسائل پرقابو پایا جا سکے گا، ان کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں آلائی کو ضلع بنانے کیلئے درکار فنڈز مختص کیے جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت صحت کا ڈینگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری وزارت صحت کا ڈینگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب 10جون کو پیش کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاک وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، سیکرٹری داخلہ خرم آغا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم