70 سال کے تمام سیاسی بابے ریٹائر ہوں ؛ تبدیلی کے لیے نوجوانوں کو موقع دیں ؛ عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس پر ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں سیمینار ہوا جس میں 70 سال کے تمام بزرگ سیاست دانوں کو رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا گیا
عوامی تحریک کے ارکین نے خطاب کیا جس میں سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کہا 70سال کے تمام سیاسی بابے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں، تبدیلی کیلئےنوجوانوں کو آگے آنے دیا جائے، بااختیار بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،بھرپور دفاع عوام اور افواج پاکستان کے اتحاد و یکجہتی کا ثمر ہے
رفیق نجم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے اخلاق و کردار کو برباد کیا جا رہا ہے، نوراللہ صدیقی نے کہاڈاکٹر طاہر القادری نوجوانوں کی اخلاقی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں
غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
راجہ زاہد محمود، عارف چودھری،سردار عارف علی، میاں افتخار، افضل گجر ،رفیق نجم، نوراللہ صدیقی،سردار عمر دراز خان ،ثاقب بھٹی گلزار حسین شاہ نےخطاب کیا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عوامی تحریک
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔