پی ایس ایل کے فائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائےگا، فائنل میچ کے دوران پاکستان بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا۔
پاک بحریہ نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، پاک نیوی کے جوانوں کو الرٹ دیکھ کر دشمن وار کرنے کی جرات نہ کر سکا، آج پی ایس ایل کے فائنل میں پاکستان بحریہ کے اس کردار کو سراہا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا نیول ڈاکیارڈ کا دورہ، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے جواب میں پاک افواج نے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اس دوران جہاں بری فوج اور پاک فضائیہ ایکشن میں دکھائی دیں وہیں پاکستان بحریہ بھی فولادی دیوار ثابت ہوئی اور دشمن آگے بڑھنے کی جرات نہ کر سکا۔
انڈین میڈیا پر دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کراچی میں بھارتی نیوی کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہ ہوا۔ پاک نیوی کی سمندر میں یہ فولادی دیوار بھارت کے لیے ناقابل تسخیر رہی اور پاکستان کے تمام ساحلی شہر اور اثاثے محفوظ رہے۔
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے 6 جنگی جہاز تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، جن میں سب سے اہم ایس 400 دفاعی نظام بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاک بحریہ نے بھارتی طیارے کا سراغ لگا کر مکمل نگرانی میں رکھا
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو جس طرح جواب دیا ہے وہ اسے نسلوں تک یاد رہے گا، اور آئندہ کسی بھی جارحیت سے قبل 100 بار سوچے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک نیوی پاکستان بحریہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل خراج تحسین وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک نیوی پاکستان بحریہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل وی نیوز پاکستان بحریہ بنیان مرصوص پی ایس ایل پاک بحریہ
پڑھیں:
انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان، بنگلا دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان نے بنگلا دیش کو پول میچ میں تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔
چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنظلہ نے دو، دو گول جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے اسماعیل حسین ںے دو جبکہ دین اسلام نے ایک گول اسکور کیا۔
پاکستان کل 9 جولائی کو چوتھا اور پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔