Islam Times:
2025-07-11@12:54:04 GMT

معاشی بنیان مرصوص کو بھی کامیاب بنائیں گے، احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

معاشی بنیان مرصوص کو بھی کامیاب بنائیں گے، احسن اقبال

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ہمارا شمار دنیا کے کم ترین ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے، ہمارے ترقی کےخواب بڑے ہیں، لیکن ہماری ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو ساڑھے 10 فیصد سے 16 یا 18 فیصد تک لے کر جانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی، معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب بنائیں گے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی ہے، اب معاشی میدان میں آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا شمار دنیا کے کم ترین ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے، ہمارے ترقی کےخواب بڑے ہیں، لیکن ہماری ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو ساڑھے 10 فیصد سے 16 یا 18 فیصد تک لے کر جانا ہے، اس کے لیے پاکستان کا ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس ادا کررہے ہیں، وہ ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کا کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرہم نے مستقل پائیدار ترقی کرنی ہے تو اس کا راستہ برآمدات کے فروغ میں ہے، یہ فروغ 1، 2ارب ڈالر کا سالانہ بنیادوں پر نہیں بلکہ 5، 10 ارب ڈالر کی چھلانگیں چاہیئں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو ایک جدید ٹیکنالوجی بیس ملک بنانے کےلیے اگلے بجٹ میں اقدامات تجویز کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں نے، ہمارے انجینیئرز نے دفاع کے شعبے میں دو سنگ میل عبور کیے، 28 مئی کو ایٹمی دھماکوں سے ہمیں ایٹمی طاقت بنایا اور 10مئی کو ہماری افواج نے دندان شکن جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بنیان مرصوص احسن اقبال وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ادا

پڑھیں:

وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں: بلاول

کراچی(این این آئی+نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے مربوط واقعات میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واشک، آوران، جھل مگسی، خضدار، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب اور شیرانی سمیت بلوچستان کے بارش متاثر اضلاع میں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پروونشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی مِل کر امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متاثرین کی امداد کے لیے بھی فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے ملک میں مون سون کے دوران ممکنہ تیز بارش اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام کو بھی اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے اجتناب اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث کرہِ ارض کا درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور جس کی وجہ سے پاکستان کو غیر متوقع موسموں اور منفی اثرات کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی انحطاط کے بڑھتے ہوئے اثرات کی روکتھام کے لیے دنیا کو اب الفاظ نہیں، وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویتنام کا اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی ویتنامی ہم منصب سے ملاقات میں سٹریٹجک معاشی شراکت داری پر اتفاق
  • 500 ارب کے نیلم جہلم منصوبے کی سرنگ بیٹھ جانے کے معاملے پر انکوائری کمیشن قائم
  • پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 1046 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کیے، ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے ،احسن اقبال
  • پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 1046 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کیے، ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے ، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • ’غریب کا بیمار ہونا بھی دشوار‘، احسن اقبال کو اپنی پرانی پوسٹ پر تنقید کا سامنا کیوں؟
  • ن لیگ کے دور میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی: احسن اقبال
  • حکومت کا یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
  • وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں: بلاول
  • حکومت کا یوم آزادی "معرکہ حق" کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
  • رواں برس یوم آزادی پاکستان ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ