یوکرین کا روسی صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ ناکام، فضائی لڑائی میں ڈرون تباہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر کو یوکرین کی جانب سے ایک بڑے ڈرون حملے کا سامنا کرنا پڑا، جب وہ 20 مئی کو کرسک ریجن کے دورے پر تھے۔
برطانوی اخبار کے مطابق روس کے فضائی دفاعی ڈویژن کے کمانڈر یوری داشکن نے روسی میڈیا کو بتایا کہ جب یوکرین کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا تو صدر ولادیمیر پیوٹن کا ہیلی کاپٹر قریباً حملے کے مرکز میں تھا۔
انہوں نے کہاکہ روسی صدر کے ہیلی کاپٹر نے فضائی دفاعی لڑائی میں حصے لیتے ہوئے یوکرین کے ڈرونز مار گرائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حملہ ناکام ڈرون حملہ روسی صدر ہیلی کاپٹر ولادیمیر پیوٹن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حملہ ناکام ڈرون حملہ ہیلی کاپٹر ولادیمیر پیوٹن وی نیوز ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ، 741 میزائل داغ دیے
روس نے ایک اور بڑے حملے میں یوکرین پر741 میزائل داغ دیئے۔ یوکرین میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق روس نے ایک اور بڑے حملے میں یوکریین پر مجموعی طور پر 741 میزائل ہتھیار داغے، جن میں 728 جنگی اور گمراہ کن ڈرونز، سات Kh-101/اسکندر- کے کروز میزائلز اور 6 کنژل ہائپرسونک میزائلز شامل تھے، جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو بتایا ہے کہ روسی فورسز نے رات بھر یوکرین کے فوجی فضائی اڈوں کی انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں لمبے فاصلے تک مار کرنے والے، اعلیٰ درستگی کے حامل فضائی ہتھیار استعمال کیے گئے، جن میں کنژل ہائپرسونک ایروبالیسٹک میزائلز اور لمبے فاصلے کے اسٹرائیک ڈرونز شامل تھے۔
یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ 3 سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں روس نے یوکرین پر گزشتہ رات ریکارڈ 741 میزائل داغے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس حملے سے یوکرین کے شمالی، وسطی، جنوبی، مشرقی اور مغربی علاقوں کے 10 مختلف حصوں کو نقصان پہنچا۔
ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں سے لوٹسک شہر، جو پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد کے ساتھ یوکرین کے شمال مغرب میں واقع ہے، سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور 10 دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔