سٹی 42 : کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

مصطفیٰ ملک نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا، اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ عرب ممالک بھی پاکستان سے ہنرمند افراد کو روزگار دینے کے خواں ہیں۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسلام آباد میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا آغاز، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اس موقع پر اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیم نے جدید آلات کے ذریعے وزیر داخلہ کی گاڑی کا معائنہ بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  طلال چوہدری نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزارت داخلہ کی ہدایت پر اصلاحات کا عمل جاری ہے، جن میں نہ صرف بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر شامل ہے بلکہ ماحولیات کی بہتری کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے، اسلام آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس گزشتہ کچھ برسوں میں خطرناک حد تک بڑھ چکا تھا جو بعض اوقات 200 تک جا پہنچا تھا۔

طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ وہیکل انسپکشن کا آغاز بین الاقوامی معیار کے آلات سے کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت پنجاب نے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم بھی اسلام آباد بھجوائی، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اس مہم کا آغاز اپنی نجی گاڑی سے کر کے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی۔

وزیر مملکت نے مزید کہاکہ  سب سے پہلے سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی جائے گی اور جو گاڑیاں ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گی، ان پر مخصوص بار کوڈ آویزاں کیا جائے گا، اس کے برعکس، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

طلال چوہدری کامزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں آلودگی کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ اینٹوں کے بھٹے تھے، جنہیں مکمل طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے اور جو بھٹے اس معیار پر پورا نہیں اترے، انہیں بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 70 ہزار پاکستانی مئی میں بیرون ملک چلے گئے ہیں : مصطفیٰ نواز کھوکھر 
  • سیکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے لفظ ’ہلاک‘ استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • سکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے لفظ ’ہلاک‘ استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • کے پی میں نئی اسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی
  • اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد
  • کے پی حکومت نے نئی اسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگادی
  • نئی اسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی
  • اسلام آباد میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا آغاز، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد
  • ویزا مسائل، وزیر داخلہ محسن نقوی کی نائب وزیراعظم یو اے ای سے اہم ملاقات
  • حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، اسحاق ڈار