گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول فیسوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی، جس سے والدین کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول فیسوں میں 26 فیصد اضافے پر پنجاب اسمبلی میں بحث ہوئی۔احمدرشیدبھٹی نے بتایا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول کی فیس آدھی لی جائے لیکن عدالتی فیصلہ نظر انداز کرکے فی بچہ 7سے 8 ہزارروپے فیس بڑھادی گئی۔اسپیکر ملک محمداحمد خان کی وزیر تعلیم کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فیسوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔
وزیر قانون نے فیسوں میں اضافے پر فوری تحقیقات کی یقین دہانی کرادی ہے۔یاد رہے گذشتہ سال ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے نجی اسکولوں کیلیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی تصور کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اضافی فیس لے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے، اضافی فیسیں وصول کرنے والے پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، والدین کو اسکول کے مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرمیوں کی چھٹیوں میں فیسوں میں
پڑھیں:
اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق
( ویب ڈیسک )اوپیک پلس ممالک نے تیل کی پیداوار میں معمولی اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو کہ روزانہ تقریباً ایک لاکھ 37 ہزار بیرل ہو سکتی ہے، یہ فیصلہ تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اوپیک اتحاد کے 8 اہم ارکان بشمول سعودی عرب اور روس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے اپنی تیل کی پیداوار میں مزید معمولی اضافے پر اتفاق کیا ہے۔
اس گروپ نے ورچوئل میٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ 137000 بیرل فی یومیہ اضافہ دسمبر سے لاگو ہوگا اور اگلے تین مہینوں تک اس سطح پر رہے گا جو کہ اس سال اپریل سے باقاعدہ اضافے میں توقف کی نشاندہی کرتا ہے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
اعلان کردہ اضافہ تجزیہ کاروں کی توقعات کے مطابق ہے۔تاہم کچھ مبصرین اس اضافے کو ناکافی قرار دے رہے ہیں۔