ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کریں گے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
سٹی42: سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پشاور میں پیپلز پارٹی کی ریلی پر خیبر پختونخوا حکومت اور پشاور پولیس کے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکن خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔
آج پشاور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد کے بعد بلاول بھتو نے اپنے بیان میں کہا، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد
چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا، خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا، ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبرپختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔
پی ٹی آئی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا، خیبرپختونخوا میں صوبہ بچاؤ تحریک آج صوبے کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے۔
قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی
ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکن خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ آج خیبرپختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا کی کرپٹ سے ڈرنے والے نہیں بلاول بھٹو حکومت کا
پڑھیں:
یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، بلاول بھٹو زرداری
اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور عزم ہے کہ اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والوں کو سلام پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے یوم تکبیر پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور عزم ہے کہ اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔