پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

تہران، رہبر انقلاب اسلامی سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات کی تصاویر

تہران، رہبر انقلاب اسلامی سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات کی تصاویر

تہران، رہبر انقلاب اسلامی سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات کی تصاویر

تہران، رہبر انقلاب اسلامی سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات کی تصاویر

تہران، رہبر انقلاب اسلامی سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات کی تصاویر

تہران، رہبر انقلاب اسلامی سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات کی تصاویر

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی، بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ آج پیر کی شام رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ .

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رہبر انقلاب اسلامی سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات کی تصاویر اسلامی جمہوریہ ایران شہباز شریف

پڑھیں:

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات

ملاقات کے دوران قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے بتایا کہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف جلد پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے جس دوران وہ صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایرانی اسپیکر کراچی بھی آئیں گے اور اسپیکر سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے ملاقات کی۔ قونصل جنرل کے ہمراہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے ڈائریکٹر جنرل خوسروی بھی موجود تھے۔ اسپیکر سید اویس قادر شاہ کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید بھی ملاقات میں شریک تھیں، اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اکبر عیسی زادہ نے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، ایران اور پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین فدا حوسین مالکی کا پیغامِ یکجہتی بھی پہنچایا۔ ملاقات کے دوران قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان موجود تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات کو اجاگر کیا اور باہمی تجارت و تعاون کے فروغ کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف جلد پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے جس دوران وہ صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایرانی اسپیکر کراچی بھی آئیں گے اور اسپیکر سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کریں گے۔

قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ ایران کے اسپیکر ایک مشترکہ اقتصادی فورم قائم کرنے کے خواہاں ہیں اور تجویز دی ہے کہ اسپیکر سید اویس قادر شاہ اس فورم کے سندھ چیپٹر کی قیادت کریں، جس میں معروف کاروباری نمائندے شامل ہوں گے۔ اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے تجویز کو سراہا اور بتایا کہ وہ ایرانی اسپیکر کے متوقع دورے پر پہلے ہی اسپیکر قومی اسمبلی سے بات چیت کر چکے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایرانی اسپیکر اور وفد کی میزبانی سندھ اسمبلی میں کی جائے، جہاں اراکینِ اسمبلی اور صوبائی وزرا معزز مہمانوں کا خیرمقدم کریں اور انہیں اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا دورہ کرایا جائے۔ قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے اسپیکر سید اویس قادر شاہ کا شکریہ ادا کیا اور ملاقات کو مفید قرار دیا۔ اس موقع پر اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے مہمان وفد کو سندھ اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی اور سندھ کی روایت کے مطابق اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اور قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے بھی اسپیکر سید اویس قادر شاہ کو یادگاری سووینیر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 13 آبان، ظلم کے خلاف عوامی مزاحمت اور بیداری کی علامت ہے، دفاع مقدس کا قومی میوزیم
  • رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، ایک مختصر تجزیہ
  • بلیو اکانومی پاکستانی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، وزیر خزانہ
  • اجتماع عام نوید انقلاب ‘ خواتین ہر اول دستہ بنیں گی‘ساجدہ تنویر
  • غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 29افغانی اور 21 پاکستانی گرفتار
  • اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات
  • امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا تو اس کے ساتھ تعاون ممکن نہیں؛سپریم لیڈر ایران
  • ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
  • تاریخی خشک سالی، تہران میں پینے کے پانی کا ذخیرہ 2 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا
  • تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان