شہباز شریف کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی، بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ آج پیر کی شام رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران شہباز شریف ملاقات کی
پڑھیں:
عرب اسلامی سربراہ اجلاس: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا : قطرکے دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔
اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر ،فلسطینی صدر محمود عباس ،تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس پرتپاک انداز اور گرمجوشی سے ملے۔