سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اراکین کی ملاقات ہوئی ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو کی ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی کی بھی ملاقات ہوئی ۔ جس میں ایوان زیریں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

علاوہ ازیں بلاول بھٹو سے سندھ میں محکمہ امور توانائی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ کی ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی۔

قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو فریال تالپور سے ملاقات ہوئی کی ملاقات

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔

تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • صوبائی وزیر طارق علی ٹالپور اور فریال تالپور کی سرپرستی میں محکمہ سماجی بہبود کرپشن کا گڑھ بن گیا
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
  • بلاول بھٹو زرداری کی چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
  • شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب