سعودی سفیر سے ملاقات، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ایک عظیم بھائی چارے اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی مزدوروں کی ریمیٹنس پاکستان کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات میں وزیر ریلوے حنیف عباسی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات کو مضبوط اور دو طرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ریلوے نے حجاج کرام کے لیے سفری انتظامات مکمل کر لیے
وزیر ریلوے نے سعودی عرب کے ساتھ ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی مزدوروں کی ریمیٹنس پاکستان کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔
وزیر ریلوے نے ریلوے سیکٹر میں تعاون، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں: ترقی کے سفر میں ایک قدم آگے، سعودی عرب ہائیڈروجن ٹرین چلانے کے لیے تیار
ملاقات میں دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی، حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا کلیدی شراکت دار ہے، تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ضروری ہے، انہوں نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو سراہا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہر شعبے میں قریبی تعاون چاہتا ہے، سعودی سفیر نے پاکستان کی ترقی اور دوطرفہ تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تجارتی تعلقات حنیف عباسی سرمایہ کاری سعودی سفیر سعودی عرب وزیر ریلوے.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تجارتی تعلقات حنیف عباسی سرمایہ کاری سعودی سفیر وزیر ریلوے وزیر ریلوے حنیف عباسی حنیف عباسی کا سعودی عرب کے سرمایہ کاری سعودی سفیر کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان