اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور ، اسلام آباد (آئی ایس پی، نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ازبک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان ازبکستان افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بھی گفتگو کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان پر بھی بات چیت ہوئی۔نائب وزیرا عظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی حضرت علی ہجویریؒ کے دربار آمد ہوئی۔ڈپٹی پرائم منسٹر نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کی، نیسپاک نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور سے آگاہ کیا اور دربار میں حرم نبویؐ کی طرز پر ’’ہائیڈرولک کینوپیز‘‘ کی تنصیب بابت تفصیلات پیش کیں۔نائب وزیراعظم نے تعمیراتی کاموں کی مقررہ ٹائم لائن تک تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزار شریف کے سپر سٹرکچر میں معیار اور رفتار کو ہمہ وقت پیش نظر رکھا جائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ہائیڈرولک کینوپیز کی تنصیب ایک منفرد اور تاریخ ساز پراجیکٹ ہے، چھتریوں کی پرکیورمنٹ کا جملہ عمل قواعد و ضوابط کے مطابق، میرٹ اور شفافیت کے ساتھ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔نیسپاک کی جانب سے بتایا گیا کہ داتا دربار مسجد کے صحن میں26 x 26 فٹ کی 20 چھتریاں مکمل طور پر ہائیڈرولک اور آٹو میٹک ہوں گی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر امت کے اندر اتحاد بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔