91 فیصد پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، فوری رہا کیا جائے، حلیم عادل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
ورکرز کنونشن سے خطاب میں صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ کراچی بانیانِ پاکستان کا شہر ہے اور ہم یہ ملک چوروں اور لٹیروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے، پورا سندھ تبدیلی کے لیے تیار ہے اور عید کے بعد عمران خان کی کال پر ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، قوم متفقہ حکمتِ عملی پر متحد ہے اور سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راجپوت سوسائٹی، سہراب گوٹھ ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے "عمران ٹائیگرز" کراچی کے رہنما نوید صدیقی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور سیال، پی ٹی آئی رہنما فہیم خان، ارسلان خالد، رکنِ سندھ اسمبلی چوہدری اویس، ساجد میر، سربلند خان، آفتاب جہانگیر، رانا وسیم اکرم، امجد جاہ، نذیر اللہ محسود، صیم خان، نازش فاطمہ، عائشہ رشید، حسنہ ندیم بٹ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور خواتین نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن کے بعد چیئرمین عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے تحت پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ایک بائیک ریلی بھی نکالی گئی، جو راجپوت سوسائٹی سے الاصف اسکوائر تک جاری رہی۔ ریلی میں کارکنان نے جوش و خروش سے شرکت کی اور عمران خان کی فوری رہائی کو مطالبہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 91 فیصد پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پوری قوم ان کی رہائی کی خواہش مند ہے، ان عوام کا کوئی سیاسی مفاد نہیں بلکہ وہ صرف علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل اور قائداعظم کے دیئے ہوئے پاکستان کو بچانے کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بانیانِ پاکستان کا شہر ہے اور ہم یہ ملک چوروں اور لٹیروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے، پورا سندھ تبدیلی کے لیے تیار ہے اور عید کے بعد عمران خان کی کال پر ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، قوم متفقہ حکمتِ عملی پر متحد ہے اور سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے۔ حلیم عادل شیخ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ جیل میں روا رکھے جانے والے سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے عظیم رہنما کو جھکانے کے لیے اس کی بیوی پر ظلم کیا جا رہا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے، یہ قوم کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے، جو نفرتوں کو جنم دے رہا ہے، ہمیں نفرت نہیں، اتحاد کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی سندھ کے لیے تیار ہے حلیم عادل شیخ عمران خان کی کے ساتھ ہے اور کہا کہ
پڑھیں:
ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا، علیمہ خان
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی یہاں آئے ہیں، انہوں نے ہماری فیملی کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کاز لسٹ سے نام نکلوا رہے ہیں، ان سے میں کہنا چاہوں گی کہ پیچھے سے کام نہ کریں۔ ہم بہنیں بیٹھی ہیں، ہمیں بتائیں کیا مسئلہ ہے۔ ہمارے بھائی نے آپ کو کیا کہا ہے؟۔ وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے ساری زندگی جیل میں رکھیں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں؟ فرعونیت نہ کہیں تو کیا کہیں؟ آپ ممبران پارلیمنٹ کو نہ دھمکائیں۔ ہمیں دھمکی آتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔ ہم نہیں ڈر رہے۔ ہمیں آج تک یہ نہیں پتا چلا کہ آپ کو ہمارے بھائی سے کیاچاہیے۔ آپ پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آ کر بیٹھیں ہم تیار ہیں۔
26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کو اس منصب پر بیٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے۔ ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں 5 تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے۔ کس طرح سے یہ لوگ پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے۔
انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ خان صاحب نے 29 سال انصاف کے لیے جدو جہد کی ہے۔ خان صاحب کے 600 سے زیادہ دن ہو گئے ہیں۔ کیس لسٹ میں آ گیا ہے، ہمیں امید ہے 5 تاریخ کو کیس سنا جائے گا۔