وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت کا بھرپور اعادہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کے ہمراہ اس ملاقات میں شریک تھے۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللّٰہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور پاکستان کے سفیر برائے ترکی ڈاکٹر یوسف جُنید بھی شامل تھے۔

صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور اُن کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔

اس موقع پر انہوں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف کی غیر متزلزل حمایت پر ترک حکومت اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ترکیہ کی اصولی پالیسی اور ترک عوام کی طرف سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو ایک عظیم حوصلہ افزائی اور مضبوطی کا ذریعہ قرار دیا۔

وزیرِاعظم نے ’’معرکۂ حق‘‘ اور ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں مسلح افواجِ پاکستان کے عزم، قربانی اور قوم کی بے مثال حب الوطنی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قومی جذبے نے وطنِ عزیز کے دفاع میں شاندار کامیابی کو یقینی بنایا۔

معاشی اشتراک اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبہ جات کے ذریعے قابلِ قدر پیش رفت کر سکتے ہیں، خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار، انفراسٹرکچر کی ترقی اور زراعت جیسے شعبے باہمی تعاون کے وسیع امکانات سے بھرپور ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ساتویں اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل (HLSCC) کے اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا اور سالانہ پانچ ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔

علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کی غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا، بالخصوص جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلے پر ترکیہ کے اصولی مؤقف پر پاکستان نے بھرپور شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام تک بلاروک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

ملاقات کا اختتام اس پختہ عزم کے ساتھ ہوا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین ہمہ جہتی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی اور دونوں ممالک علاقائی امن، پائیدار ترقی اور اپنی اقوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے قریبی اشتراک عمل جاری رکھیں گے۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کے ترکیہ کے اور ترک

پڑھیں:

ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ  کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گی : ہارون اختر خان
  • اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، پاک۔ایران دیرینہ تعلقات کا اعادہ
  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم