انڈیا کو اتنی مار کھانے کے بعد بھی اطمینان اور سکون نہیں ہوا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ وہ چند گھنٹے کی جنگ تو نو ڈاؤٹ ہم نے جیتی،بڑے اچھے طریقے سے جیتی، آپ سمجھیں کہ وہ ٹریلر تھا، وہ اصل جنگ نہیں تھی، اصل جنگ اب شروع ہو نے جا رہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ پانی ایک ایسی چیز ہے کہ اور یہ نریندر مودی کا خواب ہے کہ پاکستان کو اس نے پیاسا کر کے مارنا ہے۔
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا انڈیا کی جو مثال ہے نہ اس وقت وہ ایک زخمی گیڈر کی ہے، اب وہ گیڈر اپنے آپ کو شیر سمجھنا شروع کر دے تو وہ شیر نہیں ہو جاتا گیڈر ہی رہتا ہے، انڈیا کو اتنی مار کھانے کے بعد بھی اطمینان نہیں ہوا، سکون نہیں ہوا وہ دوبارہ کوشش کرے گا، پانی روکنے کا ہتھیار مودی استعمال کر ے گا لیکن یہ انتہائی انتہائی احمقانہ بات ہے، جتنی بے عزتی اور جتنی بدنامی مودی کی اس جنگ میں ہوئی ہے اس سے کئی گنا بدنامی اور بے عزتی اس وقت مودی کی منتظر ہے۔
تجزیہ کار نوید حسین نے کہاکہ میری نالج میں نہیں ہے کہ چین نے کوئی اس طرح کا کہا ہو برہم پترا کے حوالے سے چین عموماً ایسے معاملات نیوٹرل رہتا ہے،دوسری بات آپ نے کہا کہ کیا کوئی فردر ایسکلیشن ہو سکتی ہے تو ایسکلیشن آلریڈی اسٹارٹ ہوئی ہے، یہ جو ملٹری ایسکلیشن تھی یہ تو میرے خیال میں یہ کم لیول کی ایسکلیشن تھی، اصل ایسکلیشن وہ تھی جہاں پہ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو سسپینڈ کرنے کی بات کی۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ دیکھیں ایک تو ہماری فوج نے جو کہا وہ کر کے دکھایا،اب ڈی جی آئی ایس پی آر کا آخری بیان شاید پشاور میں یونیورسٹی طلبا سے تھا کہ اگر تم پانی بند کروگے تو ہم تمہاری سانسیں روک دیں گے یہ تو ہماری طرف سے ایکٹ آف وار کے حوالے سے بڑی کلیریٹی ہے کہ پھر ڈیم تمہارے نہیں بچیں گے تو پھر اگر یونہی مرنا مارنا ہے تو کرلو لیکن میں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ ہم نے جو سائبر وار تھی جوہم نے شروع کی تھی جس میں ہم نے ان کی سترفیصد بجلی اڑ کر رکھ دی تھی اور ان کی ویب سائٹ اڑائی تھی۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ مودی کافی عرصے سے پلان کر رہا تھا کہ پاکستان کا پانی روکا جائے اب یہ جو حالیہ کشیدگی ہوئی اس سے پہلے بھی اس نے پلان کیا ہوا تھا کہ 39 ہائیڈل پراجیکٹس وہ لگائے جائیں اور پانی کا رخ موڑا جائے توظاہر ہے یہ کرنہیں سکتا تھا، اگر ایسا کرے گا تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے علاوہ یونائیٹڈ نیشنز اور ورلڈ بینک کو بتاناضروری ہے لیکن یہ نہیں بتا رہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ نہیں ہو
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔