سی ایم انسولیں پروگرام کا آغاز ، مریم نواز خود کارڈ لیکر بچوں کے گھرپہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیدائشی طور پر یا کمسنی میں ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن مریض بچوں کے لئے ’’سی ایم انسولین برائے ذیابیطس‘‘ کے منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خود جاکر ’’سی ایم انسولین کارڈ‘‘ پروگرام لانچ کیا۔ مریم نواز پاکستان پوسٹ کے رائیڈرز کے ہمراہ خود انسولین کارڈ لے کر کمسن بچوں کے گھروں میں پہنچ گئیں۔ سبزہ زار کیو بلاک کے واسع عدنان کو گھر جاکر انسولین کارڈ دیا۔ جمیل ٹاؤن جاکر زینب وحید اور زین شہزاد کو بھی ’’سی ایم انسولین کارڈ‘‘ دیا۔ وزیراعلیٰ نے واسع، زینب اور زین کو انسولین،گلوکو میٹر بی ایس آر سٹرپس اور نیڈل کا باکس بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ کمسن واسع عدنان کی دادی سے گلے ملیں اور دیگر اہل خانہ سے بھی سلام لیا۔ مریم نواز شریف نے کمسن مریض واسع عدنان کا گال تھپتھپایا اور کہا کہ آپ بالکل اینجل لگتے ہو۔ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا واسع پیدائشی طور پر ذیابیطس کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پانچ سالہ واسع عدنان کو کار بھجوانے کا وعدہ بھی کیا۔ مریم نواز نے زینب وحید سے بات چیت کی اور اظہار شفقت کیا۔ زین شہزاد کی آنکھوں کے چیک اپ اور علاج معالجے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر چھتوں اور گلیوں کے اطراف میں عوام کا ہجوم آمڈ آیا۔ بچیوں نے پر پھول نچھاور کیے اور ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بچیوں کی درخواست پر تصاویر بھی بنوائیں۔ بزرگ خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹی کے انتظار میں صبح سے کھڑی ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو بلندیوں پر لے جائے۔ مریم نواز نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ کو اپنے بچوں کی فکر ہے اس سے کہیں زیادہ مجھے آپ کے بچوں کی فکر ہے۔ ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہوں۔ بچوں کے لئے فری انسولین پروگرام ماں کے دل کی آواز پر شروع کیا گیا۔ صحت مند پنجاب ویژن کے تحت دوا یا انسولین خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے بچوں تک حکومت خود پہنچے گی۔ بچوں کی صحت سب سے زیادہ اہم ہے۔ پہلی مرتبہ بچوں کو انسولین کے ساتھ گلو کو میٹر، ٹیسٹ سٹرپس بھی دے رہے ہیں۔ بچے قوم کا مستقبل ہے ان کے لئے سارے وسائل حاضر ہیں۔ بچوں میں ذیابیطس کے مرض کا تیزی سے پھیلاؤ قابل فکر امر ہے۔ مریم نوازشریف کو انسولین کارڈ پروگرام کے بارے میں بتایا گیا کہ فری انسولین پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 1500بچوں کو گھر کی تک دہلیز پر انسولین فراہم کی جائے گی۔ پاکستان پوسٹ کے رائیڈر خصوصی ایپ پر انسولین کارڈ سکین کرکے تصدیق کریں گے۔ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچے این سی ڈی کلینک، مریم نواز ہیلتھ کلینک یا ہیلتھ لائن ایپ 1033 پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کے لئے ڈسٹرکٹ یا تحصیل ہیڈکوارٹر میں سہ ماہی فالو اپ چیک اپ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انسولین کارڈ واسع عدنان مریم نواز میں مبتلا وزیر اعلی بچوں کی بچوں کے سی ایم کے لئے
پڑھیں:
یوم تکبیر پر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے قوم کو مبارکباد اور پیغامات
سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر 28 مئی کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔
نواز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری مختصر پیغام میں قوم کو یوم تکبیر کی مبارک باد دی۔
قوم کو یوم تکبیر مبارک
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 28, 2025
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ایکس پر جاری پیغام میں قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی جو خدمت اللّٰہ تعالی نے آپ کے مقدر میں لکھی ہے، وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔
پاکستان کی جو خدمت اللّٰہ تعالی نے آپ کے مقدر میں لکھی ہے، وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔
قوم کو یومِ تکبیر مبارک!
شکریہ نواز شریف!
پاکستان ہمیشہ زندہ باد ???????? pic.twitter.com/ZoeFN3Okwe
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 27, 2025
انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم نواز نواز شریف یوم تکبیر