پاک فین کی انوکھی مہم: Fans for Fans : فینز کے جذبے کو سلام
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) پاکستانیوں کے لئے کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں، ایک جنون ہےاور اس جنون کے آگے نہ موسم کی شدت کوئی معنی رکھتی ہے اور نہ کوئی اور رکاوٹ۔ PSL میں پاکستانی فینز کی دلچسپی عروج پر تھی اور شدید گرمی میں بھی اہلیان لاہور نےقذافی اسٹیڈیم کی رونقیں ماند نہیں ہونے دیں۔ایسے میں پاک فین نے فینز کے اس شوق کو ہوا دینے کے لئے Fans for Fans نامی ایک دلچسپ اور منفرد سرگرمی کا انعقاد کیا، جس میں شائقین کو ہاتھ کے پنکھے فراہم کئے گئے، تاکہ وہ گرمی میں بھی میچ کا بھرپورلطف اٹھا سکیں۔
شدید گرمی میں یہ دلکش پنکھے فینز کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ۔ شائقین نے پاک فین کی اس سر گرمی کو خوب سراہا اور کہا کہ پاک فین نہ صرف بہترین پنکھے بناتا ہے بلکہ اپنے لوگوں کا بھی بھرپور خیال رکھتا ہے۔(جاری ہے)
پاک فین 75 سال سے زائد عرصے سےپاکستان کا ایک جانا پہچانا نام ہے اور اس کی پروڈکٹس اپنی جدت اور ٹیکنالوجی کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک فین فینز کے
پڑھیں:
پنجاب میں شدید گرمی اور حبس؛ مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود
لاہور:پنجاب میں شدید گرمی اور حبس چھائی ہوئی ہے، تاہم مون سون بارشوں کا سسٹم صوبے میں تاحال موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں کا سسٹم موجود ہے، لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جب کہ بارش کا امکان بھی نہیں ہے۔
دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے 17 جولائی تک بارش اور تیز ہواؤں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راجن پور کے برساتی نالوں میں طغیانی کے بعد بہاؤ معمول پر آرہا ہے۔ کوہ سلیمان میں بارشوں کے باعث راجن پور کی رودکوہیوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔ گزشتہ رات راجن پور رود کوہیوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزرے ۔
چھاچھڑ سے 37200 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا۔ پتوک رودکوہی سے 11309 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا ۔ زنگی رودکوہی سے 10739 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا ۔سوری شمالی سے 8350 کیوسک درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزرا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ رات رود کوہیوں میں سیلابی ریلوں سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جب کہ تربیلا کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا ۔ پنجاب کے بڑے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے ۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔