وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگئے۔ مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا.

   وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سپریم لیڈر  آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی.  ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی. ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا گیا. دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کے علاوہ غزہ میں جاری صہیونی ظلم و جبر کی فوری روک تھام اور پائیدار و دیرپا جنگ بندی پر گفتگو ملاقاتوں کا حصہ رہی. وزیرِ اعظم اپنا دو طرفہ دورہء ایران مکمل کرکے آذری صدر کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کریں گے. ترکیہ اور ایران کے بعد وزیرِ اعظم اپنے چار ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے کیلئے آذربائیجان جا رہے ہیں جبکہ اسکے بعد  وزیرِاعظم تاجکستان جائیں گے.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سید عباس عراقچی کا اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام

جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ملکی آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، توسیع و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہیں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمہوریہ آذربائیجان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں اپنے آذری ہم منصب جیھون بیراموف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، اپنے پیغام میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر میں آپ کو اور جمہوریہ آذربائیجان کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان، دو ہمسایہ اور مسلم ممالک کے طور پر، اپنی گہری تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی وجہ سے ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کے حامل رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید تاکید کی کہ ایران اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات؛ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سید عباس عراقچی کا اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف