مس انگلینڈ نے بھارت میں عالمی مقابلہ حسن کیوں چھوڑ دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) مس انگلینڈ 2024 ملیا میگی بھارت کے معروف شہر حیدر آباد میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت آئی تھیں، تاہم ذاتی اور اخلاقی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس مقابلہ حسن سے دستبرداری اختیار کر لی۔
24 سالہ انگلینڈ کی ملکہ حسن میگی سات مئی کو حیدرآباد پہنچی تھیں اور 16 مئی کو عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کیے بغیر ہی برطانیہ واپس ہو گئیں۔
مِلیا میگی کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے جنوبی شہر حیدر آباد میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران مقابلہ حسن کے شرکاء کے ساتھ ادھیڑ عمر کے مرد سرمایہ کاروں کو 'تفریح' کے لیے جمع کیا گیا۔
جنوبی افریقہ: ملکہ حسن کی شناختی دستاویزات کو منسوخ کرنے کا معاملہ کیا؟
مس ورلڈ آرگنائزیشن نے مس انگلینڈ کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ انہیں "تفریح فراہم کرنے کے لیے پیش کیا گیا۔
(جاری ہے)
"تاہم منتظمین کے ایک نمائندے نے ان کی واپسی کی تصدیق کی اور کہا کہ میگی کے باہر جانے کے بعد اب مس انگلینڈ کی رنر اپ شارلٹ گرانٹ مقابلہ میں شرکت کے لیے حیدرآباد پہنچی ہیں۔
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
مس انگلینڈ نے کیا الزامات عائد کیے؟جب پہلی بار 16 مئی کو میگی مقابلہ حسن چھوڑ کر چلی گئی تھیں، تو اس وقت ان کے اس فیصلے کو "ذاتی وجوہات" سے منسوب کیا گیا۔
تاہم بعد میں میگی نے دعویٰ کیا کہ شرکاء کو درمیانی عمر کے مرد سرمایہ کاروں کی "تفریح" کے لیے مہیا گیا تھا۔انہوں نے لندن کے ایک معروف اخبار 'سن' سے بات چیت میں کہا، "چھ مہمانوں کی ہر میز پر دو لڑکیاں تھیں۔ ہم سے توقع کی جاتی تھی کہ وہ پوری شام ہمارے ساتھ ہی وقت گزاریں گے اور ہم شکریہ کے طور پر ان کی تفریح کریں گے۔
" میگی نے الزام لگایا کہ شرکاء کو بندروں کی طرح بیٹھنے پر مجبور کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا، "مجھے یہ ناقابل یقین لگا۔ مجھے یہ سوچنا پڑا کہ 'یہ تو بہت غلط ہے'۔ میں یہاں لوگوں کی تفریح کے لیے نہیں آئی تھی۔ مس ورلڈ کے بارے میں بھی قدروں کی اہمیت ہوتی ہے، لیکن یہ اب پرانی روایات اور ماضی میں پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے مجھے ایک طوائف کی طرح محسوس کرایا۔
"میگی نے یہ بھی کہا کہ بہت سے اہلکار مقابلہ حسن کے شرکاء کی "توہین" کر رہے تھے اور انہیں "بورنگ" تک بتایا۔ "یہ ایک چھوٹا سا واقعہ تھا، لیکن اس نے یہ ظاہر کر دیا کہ وہ ہمارے بارے میں واقعی کیا سوچتے ہیں اور ہمارے ساتھ کتنا کم احترام کیا جاتا ہے۔"
جنسی ہراسانی اسکینڈل: مس یونیورس کی انڈونیشیا سے راہیں جدا
منتظمین کی وضاحت اور تردیدمس ورلڈ آرگنائزیشن کی سی ای او جولیا مورلی نے میگی کے دعووں کو "جھوٹا اور ہتک آمیز" قرار دیتے ہوئے ان کے الزامات کی تردید کی ہے۔
ان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا، "اس ماہ کے شروع میں، مِلیا میگی نے اپنی والدہ کی صحت سے متعلق ایک ایمرجنسی کی وجہ سے مقابلہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔ مس ورلڈ کی چیئر وومن جولیا مورلے نے بحیثیت ماں اور دادی، مِلیا کی صورتِ حال پر ہمدردی کا اظہار کیا اور فوری طور پر ان کی انگلینڈ واپسی کا بندوبست کیا، تاکہ ان کے خاندان کی خیریت کا خیال رکھا جا سکے۔
"بیان میں مزید کہا گیا کہ "بدقسمتی سے، یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ بھارت میں اپنے تجربے کے حوالے سے مبینہ طور پر ملیا میگی کے بیانات کو برطانیہ کے کچھ میڈیا اداروں نے جھوٹے اور ہتک آمیز انداز میں شائع کیا ہے۔ یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد اور ہمارے ساتھ ان کے وقت کی حقیقت سے متصادم ہیں۔"
جرمنی میں مقابلہ حسن، ٹرانس وومن فائنل میں
بیان میں کہا گیا کہ اسی وجہ سے مس ورلڈ آرگنائزیشن وہ "غیر ترمیم شدہ ویڈیوز جاری کر رہی ہے، جو ملیا میگی کے قیام بھارت کے دوران ریکارڈ کیے گئے" تھے۔
ان ویڈیوز میں وہ اپنے تجربے کی تعریف کر رہی ہیں اور یہ ان کے اپنے الفاظ اور جذبات کی عکاسی کرتے ہیں اور حالیہ غلط بیانیوں کی تردید کرتے ہیں۔ مقامی حکومت کی بھی تردیدحیدر آباد ریاست تلنگانہ کا دارلحکومت ہے، جہاں کے ایک اعلیٰ عہدیدار جیش رنجن نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اس حوالے سے ایک اندرونی انکوائری کی گئی تھی اور میگی کے الزامات "من گھڑت اور انتہائی مبالغہ آمیز" ہیں۔
مس امریکا مقابلہٴ حسن کی ایک صدی، کیا کچھ بدلا ہے؟
اخبار دی ہندو کے مطابق حکام نے رات کے دوران کی اس تقریب کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا ہے، جس میں مقابلہ حسن کے شرکاء کو سرمایہ کاروں کی تفریح کے لیے کہا گیا تھا۔
سرکاری بیان کے مطابق یہ کہنا کہ مس انگلینڈ کے ساتھ تقریب کے دوران کوئی نامناسب سلوک ہوا غلط ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مقابلہ حسن مس انگلینڈ کے دوران لیا میگی کیا گیا میگی کے مس ورلڈ میگی نے کہا گیا کے لیے
پڑھیں:
برازیل حکومت سابق صدر کو چھوڑ دے یا 50 فیصد ٹیکس دے: ٹرمپ کی بلیک میلنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کھلے خط میں برازیل کی حکومت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر حملوں اور سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف جاری عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے 50 فی صد ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ۔
ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے برازیل کے صدر سلوا نے خبردار کیا کہ اگر برازیلی مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی اسی شدت سے دیا جائے گا، برازیل کے عدالتی نظام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔
ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ نئی 50 فیصد شرح موجودہ حکومت کی سنگین ناانصافیوں کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے، امریکی تجارتی نمائندے کو برازیل کے ڈیجیٹل تجارتی طریقہ کار کے خلاف سیکشن 301 کے تحت تحقیقات شروع کرنے کا حکم دوں گا، یہ وہی قانونی طریقہ ہے جس کے ذریعے امریکا ماضی میں درآمدی ٹیکس عائد کر چکا ہے۔
ٹرمپ نے برازیل کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف عدالتی فیصلوں پر شدید تنقید کی، ان کمپنیوں میں ٹرمپ کی اپنی کمپنی ٹرمپ میڈیا بھی شامل ہے، انہوں نے بولسونارو کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ بین الاقوامی شرمندگی ہے۔
ٹرمپ نے برکس اجلاس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے امریکہ مخالف قرار دیا اور اس اتحاد میں شامل ممالک پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی۔