چین میں انسان نما روبوٹس کا پہلا کک باکسنگ مقابلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا سنگ میل عبور کرلیا گیا، چین میں انسان نما روبوٹس کا پہلا کک باکسنگ مقابلہ منعقد ہوا۔
دنیا کا انسان نما روبوٹس کا یہ پہلا کک باکسنگ مقابلہ چین کے شہر ہانگژو میں ہوا، جس میں روبوٹس نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسائیں جبکہ شائقین نے اس منفرد مظاہرے کو بھرپور دلچسپی سے دیکھا۔
یہ مقابلہ چائنا میڈیا گروپ کا حصہ تھا، جسے سرکاری ادارے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (CCTV) نے براہِ راست نشر کیا، مقابلے میں معروف چینی کمپنی یونی ٹری روبوٹکس کے تیار کردہ G1 ماڈل روبوٹس نے حصہ لیا۔
ہر فائٹ دو حصوں پر مشتمل تھی، پہلا حصہ حرکات کی نمائش پر مبنی تھا، جبکہ دوسرے حصے میں تین سے دو منٹس کی فائٹنگ راؤنڈز شامل تھے۔
روبوٹ کو پوائنٹ صرف اُس وقت ملتا جب وہ مخالف کے جسم یا سر پر حملہ کرتا، روبورٹس آسانی سے کھڑے ہونے کی صلاحیت رکھتے تھے، تربیت یافتہ آپریٹرز انہیں جوئسٹکس کے ذریعے ریموٹ کنٹرول سے چلا رہے تھے۔
یونی ٹری روبوٹکس کے ڈائریکٹر وانگ چیشن کے مطابق یہ آسان نہیں تھا کہ روبوٹس کو انسانی حرکات سکھائی جائیں، ہم نے پیشہ ور کک باکسرز کی حرکات کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور پھر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے روبوٹس نے انہیں ورچوئل دنیا میں سیکھا۔
ماہرین کے مطابق یہ مقابلہ چین کی تیزی سے ترقی کرتی روبوٹکس انڈسٹری کے لیے ایک ٹرین تھرو کمپٹیشن ماڈل ہے، جس سے نوجوان ماہرین اور محققین کو عملی تربیت کا موقع ملے گا اور نئی ٹیکنالوجیز میں جدت آئے گی۔
یونٹری کے روبوٹس اس سے قبل 2025ء کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں انسانوں کے ساتھ رقص کر چکے ہیں، بعد ازاں مارچ میں ان کے G1 ماڈلز نے سائیڈ فلپ اور کک اپ جیسی حرکات سے سب کو حیران کر دیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب 4 ڈاکو ہلاک، 3 کا تعلق افغانستان سے
پشاور کے علاقہ میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ کے چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے، ہلاک 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکوؤں نے حالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔