5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے پہلا باضابطہ ٹینڈر جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کرتے ہوئے پہلا ٹینڈر جاری کردیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے پہلا ٹینڈرجاری کردیا ہے ،چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل سپلائرز/مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25ہزار ٹن اسکیم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جارہی ہے اوروفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا ہے، حکومت کا فیصلہ ہے کہ درآمدشدہ چینی موٹے دانے اور اعلیٰ معیار کی ہوگی، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے چینی کی شپمنٹ کے بعد معائنہ بھی لازمی قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چینی کی درا مد
پڑھیں:
کے پی کے اسمبلی: سینیٹ کی نشستوں کے لیےپی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔
میڈیاذرائع کے مطابق جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ خواتین کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔