26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کو اس منصب پر بیٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے۔ ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں 5 تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے۔ کس طرح سے یہ لوگ پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رہیں گے
پڑھیں:
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد مشروط، علی امین گنڈاپور پر تحفظات برقرار: سینیٹر کامران مرتضیٰ
اسلام آباد(ممتا زنیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مل کر چلنے یا نہ چلنے کا فیصلہ جے یو آئی کا اپنا استحقاق ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے واضح کیا کہ جے یو آئی کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی، تاہم پی ٹی آئی سے تعاون کے حوالے سے کچھ تحفظات موجود ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’’ان کی زبان اور رویہ دونوں نامناسب ہیں‘‘۔
سینیٹر کامران نے کہا کہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپور کے لیے ناپسندیدگی پائی جاتی ہے اور اگر پی ٹی آئی انہیں ہٹا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یو آئی اس اقدام کا خیر مقدم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا حالیہ بیان بھی اسی تناظر میں تھا، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلیوں کی بات کی تھی۔ سینیٹر نے زور دیا کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کا استحقاق ہے، لیکن جے یو آئی اپنے سیاسی مؤقف میں خودمختار ہے۔
Post Views: 8