تھرپارکر: گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
تھرپارکر میں گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ان دنوں تھرپارکر میں شدید گرمی کے باعث مور ہلاک ہو رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مور نگرپارکر کے دیہات اجروئی، مگھن ساند، نیباڑو اور بھراؤ میں ہلاک ہوئے جبکہ گرمی کی شدت سے 8 دنوں میں ہلاک موروں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔
ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور کے مطابق تحصیل مٹھی کے دیہاتوں سے موروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے بتایا کہ تحصیل مٹھی کے 4 دیہاتوں میں ٹیم نے وزٹ کیا ہے، علاقہ مکینوں کو موروں کو پانی میں پاؤڈر نما ادویات دینے کا کہا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے کہا کہ مور پانی کی کمی اور گرمی کی شدت سے بیمار پڑجاتے ہیں جب کہ ہماری ٹیم محکمہ وائلڈ لائف کی ہدایات کے مطابق فیلڈ میں کام کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔