بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک،ساتھی فرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
بارکھان /اسلام آباد(این این آئی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ شب بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بارکھان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں سے 2 ایس ایم جی، پستول اور 2 دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال رکھنی منتقل کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شیخوپورہ، پولیس کارروائی میں ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار
فائل فوٹوپنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں پولیس نے ہاؤسنگ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، ملزمان ڈکیتی، راہزنی، موٹرسائیکل چھیننے کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ملزمان سے ملنے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔