UrduPoint:
2025-05-28@05:35:12 GMT

5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) 5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت 4 اسلامی ممالک اور ایک غیر مسلم ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ سب سے پہلے انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، جبکہ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔

یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔ جبکہ ذی الحج کے چاند کی تصویر بھی جاری کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی ماہرین کی جانب سے سائنسی آلات کی مدد سے ذی الحج کے چاند کی تصویر حاصل کی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کر دیا ہے۔

چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ ملائیشیا، برونائی دارالسلام کے علاوہ جاپان میں بھی عید قربان کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ جاپان میں دنیا میں سب سے پہلے عید الاضحٰی 1446 ہجری کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

جاپان کی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جاپان میں آج چاند نظر نہیں آیا، لہذا جاپان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ ملائیشیا اور برونائی دارالسلام میں اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا ان ممالک میں عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں ذی الحج کا چاند نظر آ ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ذی الحج کے چاند کی رویت ہلال کمیٹی عید الاضح ی جاپان میں ممالک میں کو ہو گی

پڑھیں:

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی ذی الحج کے چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس میں منعقد کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ماہ ذی الحج 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ’سائنسی تجزیے، فلکیاتی ڈیٹا، اور جدید مشاہداتی تکنیکوں‘ کی بنیاد پر ایک پیش گوئی جاری کر رکھی ہے۔

سپارکو کی جانب سے جای بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ یکم ذی الحج جمعرات 29 مئی کو ہوگی جبکہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار 7 جون کو منائے جانے کا امکان ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • 8 ممالک کا عید الاضحٰی 6 جون کو منانے کا اعلان
  • ملک میں ذو الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی
  • متحدہ عرب امارات میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
  • سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا؛ عید الاضحیٰ 6 جون کو ہوگی
  • پاکستان بھر میں عید الاضحی 7 جون کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی
  • پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا
  • ملک کی 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان
  • ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
  • ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا